حدیث:
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَدِیْنَۃَ جِئْتُ فَلَمَّا تَبَیَّنْتُ وَجْھَہٗ عَرَفْتُ اَنَّ وَجْھَہٗ لَیْسَ بِوَجْہِ کَذَّابٍ فَکَانَ اَوَّلُ مَا قَالَ یَا اَیُّھَا النَّاسُ اَفْشُوا السَّلَامَ وَاَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَصِلُوا الْاَرْحَامَ وَصَلُّوْا بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِسَلَامٍ(1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۶۸)
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ جب نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے پاس آیا پھر جب میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے چہرہ کو غور سے دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے۔ پھر سب سے پہلا قول جوآپ نے فرمایاوہ یہ تھاکہ اے لوگو!تم سلام کاچرچا کرواورکھاناکھلاؤاوررشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور راتوں کو جب سب لوگ سورہے ہوں تو تم نمازیں پڑھو۔ تم ایسا کرو گے تو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔ ترمذی اور ابن ما جہ نے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔
تشریحات و فوائد
اس حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے چارعملوں پرجنت کاوعدہ فرمایاہے جویہ ہیں:(۱)مسلمانوں کوبکثرت سلام کرنا(۲) بھوکوں کوکھاناکھلانا (۳)اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنا (۴)نمازِ تہجد پڑھنا ۔مولیٰ تعالیٰ اِن چاروں اعمالِ جنت پر ہر مسلمان کو عمل کی توفیق بخشے۔(آمین)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الزکاۃ،باب فضل الصدقۃ،الحدیث:۱۹۰۷،ج۱،ص۳۶۲
0 Comments: