شرکت کا بیان کبيرہ نمبر218: مشترکہ کاروبارمیں ایک شریک کا دوسرے سے خيانت کرنا کبيرہ نمبر219: وکيل کا اپنے موکل سے خيانت کرنا

باب الشرکۃ
شرکت کا بیان
کبيرہ نمبر218:     مشترکہ کاروبارمیں ایک شریک کا 
دوسرے سے خيانت کرنا
کبيرہ نمبر219:     وکيل کا اپنے موکل سے خيانت کرنا

 (1)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا نعمان بن بشير رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''جس نے اپنے شريک کے ساتھ ايسی چيز ميں خيانت کی جس پر اس نے اسے امين بنايا تھااور اس کی حفاظت کرائی تھی تو ميں اس سے بيزار ہوں۔''
(2)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے ايسے شخص سے خيانت کی جس نے اسے امين بنايا تھا تو ميں اس سے جھگڑا کروں گا۔''
(3)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''4باتيں جس ميں ہوں گی وہ پکا منافق ہو گا اور جس ميں ان ميں سے ايک بات ہو گی اس ميں نفاق کی ايک خصلت ہو گی يہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے:(۱)جب بات کرے تو جھوٹ بولے(۲)جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خيانت کرے(۳)جب وعدہ کرے تو دھوکا دے اور (۴)جب جھگڑا کرے تو بد کلامی کرے۔''


 ( صحیح البخاری ،کتاب الایمان ، باب علامات المنا فق ، الحدیث: ۳۴ ، ص ۵ )

 (4)۔۔۔۔۔۔ نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اکرم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: ''ميں دو شريکوں کا تيسرا ہوتا ہوں جب تک کہ ان ميں سے ايک دوسرے سے خيانت نہ کرے، جب کوئی خيانت کرتا ہے تو ميں ان کے درميان سے نکل جاتا ہوں۔''

 ( المستدرک،کتاب البیوع،باب لایغلق الرھن ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۳۶۹،ج۲،ص۳۶۱)

 (5)۔۔۔۔۔۔جبکہ رزین کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں:''جب میں نکل جاتاہوں شیطان آجاتا ہے۔''

 (الترغیب والترھیب،کتاب البیوع،الترھیب من خیانۃ احد۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۷۸۶،ج۲ص۳۷۷)
 (6)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جب تک دو حصہ داروں ميں سے کوئی اپنے ساتھی سے خيانت نہ کرے اللہ عزوجل کی ان پر رحمت ہوتی ہے،پس جب ان ميں سے کوئی ايک خيانت کرتا ہے تو اللہ عزوجل ان سے اپنی رحمت اٹھا ليتا ہے۔''

 ( سنن الدارقطنی ،کتاب البیوع، الحدیث: ۲۹۱۱ ، ج۳ ، ص ۴۳)

    آخر الذکر دونوں احادیثِ مبارکہ جب تک وہ حصہ دار سچائی اور امانت داری پر قائم رہيں ان کے لئے نزولِ رحمت، حفاظت اور مال ميں اضافے کی طرف اشارہ کرتی ہيں اور جب ان دونوں ميں سے کسی سے بدديانتی واقع ہو جائے تو يہ(احادیثِ مبارکہ)برکت ختم ہونے اور مال پر آفتيں آنے کی طرف اشارہ کرتی ہيں۔
(7)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''مؤمن جب بولتا ہے تو سچ بولتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو دھوکا نہيں ديتا اور جب اس کے سپرد امانت کی جاتی ہے تو اس ميں خيانت نہيں کی کرتا۔''


 (تفسیرالقرطبی،سورۃ المنافقون،تحت الآیۃ:۱،ج۹،ص۹۳،بتغیرٍ)

تنبیہ:

    ان دونوں کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کرنا ان احادیثِ مبارکہ سے ظاہر ہے اگرچہ علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے خصوصيت کے ساتھ انہيں کبيرہ گناہوں ميں ذکر نہيں کيا کيونکہ انہوں نے ايسے کبائر ذکر کر دئيے ہيں جو ان دونوں کو بھی شامل ہيں جيسا کہ آئندہ آنے والے بہت سے مقامات سے معلوم ہو گا اور عنقريب امانت کے باب ميں اس سے متعلقہ ديگر احادیثِ مبارکہ بھی ذکر کی جائيں گی۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular