کبيرہ نمبر175: نجس یعنی ناپاک چیز کھانا کبيرہ نمبر176: گندگی کھانا کبيرہ نمبر177: نقصان دہ چيزيں کھانا

کبيرہ نمبر175:        نجس یعنی ناپاک چیز کھانا
کبيرہ نمبر176:        گندگی کھانا
کبيرہ نمبر177:        نقصان دہ چيزيں کھانا

    ان تينوں کو بھی کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا ہے، پہلی چيز کے کبیرہ ہونے کے بارے ميں دلیل یہ ہے کہ اسے مردار پر قياس کيا گيا ہے کيونکہ وہ نقصان دہ ہونے کی وجہ سے حرام نہيں بلکہ نجاست کی وجہ سے ہے اور اللہ عزوجل نے اسے فسق کا نام ديا ہے، لہذا ہر غير معاف نجاست اس سلسلے ميں اس کے ساتھ ملحق ہو گی، پس اسے کبيرہ شمار کرنے کی وجہ ظاہر ہو گئی۔
    دوسری چيز کے کبیرہ ہونے کی دلیل يہ ہے کہ يہ گندگی ہے جيسا کہ ناک کی رينٹھ۔ اور تيسری چيز کے کبیرہ ہونے کی دلیل يہ ہے کہ اس ميں حکم ظاہر ہے کيونکہ نقصان دہ چيز کاکھانا بدن اور عقل کو خراب کرتا ہے جو عظيم گناہ ہے اور جيسا کہ غير کو نقصان دينا جوبرداشت کی طاقت نہ رکھتاہو کبيرہ گناہ ہے اسی طرح اپنے آپ کو نقصان دينا بھی کبيرہ گناہ ہے بلکہ يہ سب سے بڑا ہے کيونکہ اپنی حفاظت غير کی حفاظت سے زيادہ اَہم ہوتی ہے۔


چندمسائلِ فقہیہ:


    ہمارے اصحابِ شوافع رحمہم اللہ تعالیٰ نے ذکر کيا ہے کہ''بدن کو نقصان دينے والی پاک چيزوں کا کھانا بھی حرام ہے جيسے مٹی (احناف کے نزدیک:''مٹی حدِضررتک کھاناحرام ہے۔''(بہارِشریعت،ج۱،حصہ۲،ص۶۳) ، زہر اور افيون، مگر سلامتی کے غالب گمان کے ساتھ دوا کی حاجت کے لئے اس کی قليل مقدار جائز ہے يا عقل کو نقصان دينے والی پاک چيزوں کا کھانا بھی حرام ہے جيسے نشہ والی بوٹياں جو سستی پیدا نہ کرتی ہوں اوران سے علاج کروا سکتا ہے اگرچہ نشہ والی ہوں بشرطيکہ شفاء متعين ہو، اس کی صورت يہ ہے کہ دو عادل طبيب کہیں:''اس کے سوا کوئی چيز تيری بيماری کو نفع نہ دے گی۔'' اور اگر بوٹی کے بارے ميں شک ہو کہ آيا يہ زہريلی ہے يا نہيں؟ يا دودھ کے بارے ميں شک ہو کہ آيا ان جانوروں کا ہے کہ جن کا گوشت کھايا جاتا ہے يا جن کا گوشت نہيں کھاياجاتا؟ تو اس کا کھانا يا پينا حرام ہے۔
    اگر مکھی وغيرہ پکے ہوئے کھانے ميں گر گئی اور اس ميں گل گئی تو اس کا کھاناجائز ہے اور پرندے يا آدمی کا کوئی عضو پکے ہوئے کھانے ميں گر گيا تو اس کا کھاناجائز نہيں اگرچہ وہ اس ميں حل ہو گيا ہو۔
    اگر نجاست کھانے ميں پائی گئی اور وہ جمی ہوئی ہے اور شک ہے کہ کيا اس ميں مائع حالت ميں گری يا ٹھوس حالت ميں تو اس کھانے کو کھاناجائز ہے کيونکہ اصل اس کی طہارت ہے، جبکہ اس کے جمی ہوئی حالت ميں گرنے کا احتمال ہو، پس اسے اور اس کے ارد گرد کو نکال ديا جائے گا اگرچہ ظن غالب ہو کہ وہ مائع حالت ميں گری۔ 

    سانپوں کے گوشت کے ساتھ ملی ہوئی دوا(يعنی دواؤں سے زہر کا اثر دور کرنے کے لئے استعمال ہونے والی دوا)حرام ہے، سوائے اس ضرورت کے جس ميں مردار کھانا جائز ہوتا ہے اور اگر کسی زمين ميں حرام عام ہو جائے اور کوئی حلال چيز باقی نہ رہے اور جاننے والے لوگ بھی اس ميں مبتلا ہو جائيں تو قدرے حاجت کھانا جائز ہے نہ کہ عيش کوشی کے لئے اور يہ(یعنی عیش پرستی کے لئے کھانا) ضرورت پر موقوف نہيں۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular