یعنی غير اللہ کے نام پراس طرح جانور ذبح کرناکہ کفرلازم نہ آئے یوں کہ جس کے لئے جانور ذبح کيا جا رہا ہے
اس کی تعظيم مقصود نہ ہو جيسے عبادت اور سجدے سے تعظيم کی جاتی ہے۔
جیساکہ علامہ جلال بلقينی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ اوردیگرعلماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا ہے اوراس پر اللہ عزوجل کے اس فرمانِ عالیشان سے استدلال کيا ہے:
وَلَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ وَ اِنَّہٗ لَفِسْقٌ ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ لَیُوۡحُوۡنَ اِلٰۤی اَوْلِیٰٓـِٕہِمْ لِیُجَادِلُوۡکُمْ ۚ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوۡہُمْ اِنَّکُمْ لَمُشْرِکُوۡنَ ﴿121﴾٪
ترجمۂ کنز الايمان:اور اسے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ ليا گيا اور وہ بے شک حکم عدولی ہے اور بے شک شيطان اپنے دوستوں کے دلوں ميں ڈالتے ہيں کہ تم سے جھگڑيں اوراگرتم ان کا کہنا مانو تو اس وقت تم مشرک ہو۔ (پ8،انعام:121)
علامہ جلال بلقینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں مذکورہ آیت میں بیان کردہ حکم اس وقت ہے جب جانور کو غير اللہ کے نام پر ذبح کیاجائے کیونکہ يہ عمل ہی فسق(یعنی حکم عدولی) ہے۔ چنانچہ،
اللہ عزوجل ارشادفرماتاہے:
اَوْ فِسْقًا اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللہِ بِہٖ ۚ
ترجمۂ کنز الايمان:يا وہ بے حکمی کا جانور جس کے ذبح ميں غير خدا کا نام پکارا گيا۔(پ8، الانعام:145)
اور اس آیتِ مبارکہ سے يہ بھی ظاہرہوا کہ جس جانور پر بِسْمِ اللہ نہ پڑھی جائے وہ حلال ہے۔اور اس کی تائیداس قول سے بھی ہوتی ہے کہ:
حضرت سيدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے سورۂ مائدہ کی تیسری آیت مبارکہ کی تفسیر میں فرمایا:''اس سے مراد مردار اور گلا گھونٹ کر مارا جانے والا جانور ہے۔'' اوروہ آیتِ مبارکہ یہ ہے:
حُرِّمَتْ عَلَیۡکُمُ الْمَیۡتَۃُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِیۡرِ وَمَاۤ اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللہِ بِہٖ وَالْمُنْخَنِقَۃُ وَالْمَوْقُوۡذَۃُ وَالْمُتَرَدِّیَۃُ وَالنَّطِیۡحَۃُ وَمَاۤ اَکَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا
ترجمۂ کنز الايمان:تم پرحرام ہے مرداراورخون اورسورکا گوشت اوروہ جس کے ذبح میں غیرخدا کا نا م پکاراگیا اوروہ جوگلا گھونٹنے سے مرے اوربے دھارکی چیز سے مارا ہوااورجوگرکرمرا اورجسے ذَکَّیۡتُمْ ۟ وَمَا ذُبِحَ عَلَی النُّصُبِ
کسی جانورنے سینگ مارا اورجسے کوئی درندہ کھاگیا مگرجنہیں تم ذبح کرلواورجوکسی تھان پرذبح کیا گیا۔(پ6، المائدہ:3)
0 Comments: