کبيرنمبر136: حاجت مند کوزائد اَزضرورت پانی سے روکنا

(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :''تین شخص ايسے ہيں جن سے اللہ عزوجل قيامت کے دن نہ کلام فرمائے گا نہ ان پر نظرِ رحمت فرمائے گا اور نہ ہی انہيں پاک کریگا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے(ان میں ایک وہ شخص ہے جو ) بيابان ميں ضرورت سے زائد پانی پر قابض ہو اور مسافر کو اس سے روک دے۔'' (صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان غلظ تحریم ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۹۷،ص۶۹۶)

(2)۔۔۔۔۔۔ ايک اور روايت ميں ہے :''اللہ عزوجل اس سے ارشاد فرمائے گا:آج ميں تجھ سے اپنا فضل اس طرح روک لوں گا جس طرح تو نے اس چيز کو روکا جو تيرے ہاتھ کی کمائی نہيں۔''

(صحیح البخاری، کتاب المساقاۃ ، باب من رای ان صاحب الحوض ۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۲۳۶۹،ص۱۸۵)

(3)۔۔۔۔۔۔ایک صحابی نے حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے دریافت فرمایا:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! کون سی چيز جس سے منع کرنا جائز نہيں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''پانی۔'' اس نے پھر عرض کی،''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! کس چيزسے منع کرنا جائز نہيں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''نمک۔'' اس نے پھر عرض کی،''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! کس چيزسے منع کرنا جائز نہيں؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''تمہارا بھلائی کے کام کرنا تمہارے لئے بہتر ہے۔''


(سنن ابی داؤد، کتاب الاجارۃ ، باب فی منع الماء ، الحدیث: ۳۴۷۶،ص۱۴۸۲)
(4)۔۔۔۔۔۔رحمتِ کونين، ہم غريبوں کے دلوں کے چین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لوگ تین چيزوں گھاس، پانی اور آگ ميں ایک دوسرے کے شریک (یعنی حصہ دار) ہيں۔''

(المرجع السابق، الحدیث:۳۴۷۷،ص۱۴۸۲،''الناس'' بدلہ'' مسلمون'')

(5)۔۔۔۔۔۔اُم لمؤمنین حضرت سيدتنا عائشہ صديقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! وہ کون سی چيز ہے جس سے منع کرنا جائز نہيں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''پانی، نمک اور آگ۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہيں کہ پھر ميں نے عرض کی''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! اس پانی سے نہ روکنے کی حکمت تو ہم سمجھ گئے نمک اور آگ ميں کيا حکمت ہے؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اے حميراء(بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے عطا فرمایاگیا لقب)! جس نے کسی کو آگ دی گويا اس نے اس آگ ميں پکنے والا تمام کھانا صدقہ کيا اور جس نے کسی کو نمک دیا گويا اس نے اس نمک سے (ذائقہ دار) بننے والا تمام کھانا صدقہ کيا اور جس نے کسی مسلمان کو ايسی جگہ پانی کا گھونٹ پلايا جہاں پانی موجود تھا تو گويا اس نے ايک غلام آزادکيا اور جس نے کسی مسلمان کو ايسی جگہ پانی پلايا جہاں پانی موجودنہ تھا تو گويا اس نے اسے زندہ کر ديا۔''

(سنن ابن ماجہ، ابواب الرھون، باب المسلمون شرکاء فی ثلاث، الحدیث:۲۴۷۴،ص۲۶۲۵)

(6)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مسلمان تین چيزوں پانی، گھاس اور آگ ميں شريک ہيں اور ان کی قيمت (یعنی انہیں بیچ کرلی گئی رقم ) حرام ہے۔''

( سنن ابن ماجہ، ابواب الرھون، باب المسلمون شرکاء فی ثلاث، الحدیث:۲۴۷۲،ص۲۶۲۵)


    حضرت سيدنا ابو سعيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہيں:'' اس سے مراد جاری پانی ہے۔''

تنبیہ:

    شيخين کی تصريح کی بناء پر اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کرنا بالکل صريح ہے، پہلی حدیثِ پاک ميں تو سخت وعيد آئی ہے اور ايک جماعت نے اس کی تصريح کی ہے، جن ميں سیدنا جلالُ الدِّين بُلْقِينیُّ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بھی شامل ہيں، انہوں نے بھی اس شرط کو معتبر قرار ديا ہے جو ہم نے عنوان کے تحت ذکر کی ہے۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular