کبيرہ نمبر133: سوال ميں اصرار کرنا

یعنی سوال ميں اتنا اصرار کرنا جو مسؤل یعنی جس سے سوال کیا جا رہا ہے اس کو سخت تکلیف پہنچائے۔
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہےکہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل سوال ميں اصرار کرنے والے شخص کو ناپسند کرتا ہے۔''

 (کشف الخفاء ومزیل اللباس،حرف الھمزۃ مع النون،الحدیث: ۷۴۳،ج۱،ص۲۱۸)

 (2)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحبِ جُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بندہ اس وقت تک مؤمن نہيں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے پڑوسی کو اپنی شرارتوں سے محفوظ نہ رکھے۔جو اللہ عزوجل اور آخرت کے دن پر ايمان رکھتا ہے اسے چاہےکہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو اللہ عزوجل اوریوم ِآخرت پر ايمان رکھتا ہے اسے چاہےکہ اچھی بات کہے يا خاموش رہے، اللہ عزوجل بردبار، پاکدامن اور غنی سے محبت فرماتا ہے اور بداخلاق، فاجر اور اصرار کرنے والے سائل کو پسند نہیں کرتا۔''

 (مجمع الزوائد،کتاب الادب، باب فی الشیخ المجھول۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۱۳۰۲۷،ج۸،ص۱۴۵)


 (3)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کوئی شخص ميرے پاس حاضر ہو کر سوال کرتا ہے تو ميں اسےکچھ عطا فرما تا ہوں وہ اسے لےکر چلا جاتا ہے حالانکہ وہ اپنی جھولی ميں آگ ہی لےکر جاتا ہے۔''

 (الترغیب والترہیب ، کتاب الصدقات، باب الترہیب من اخذمادفع۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۱۲۵۱،ج۱،ص۴۰۱)

 (4)۔۔۔۔۔۔حضرت ابو سعيد خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہيں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سونا تقسيم فرما رہے تھےکہ ايک شخص نے حاضر ہو کر عرض کی،''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! مجھے بھی عطا فرمائیں۔''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اسے بھی عطا فرما ديا، اس نے پھر عرض کی،''عطا ميں اضافہ فرمائیں۔'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اسے 3مرتبہ مزيد عطا فرما يا، پھر وہ شخص واپس چلا گيا تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''کوئی شخص ميرے پاس حاضر ہو کر سوال کرتا ہے تو ميں اسے عطا فرماتا ہوں، وہ پھر مجھ سے سوال کرتا ہے تو ميں اسے 3مرتبہ مزيد عطا فرماتا ہوں پھر وہ پلٹ کر چلا جاتا ہے تو جب وہ اپنے اہل خانہ کی طر ف لوٹتا ہے تو اپنی جھولی ميں آگ بھر کر لوٹتا ہے۔''

 (صحیح ابن حبان،کتاب الزکاۃ،باب الوعیدلمانع الزکاۃ،الحدیث:۳۲۵۴،ج۵،ص۱۱۰)


 (5)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے:''ميں نے سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہِ عالیشان ميں حاضر ہو کر عرض کی،''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ميں نے فلاں کو شکر ادا کرتے ديکھا وہ کہہ رہا تھا کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اسے2دينار عطافرمائے ہيں۔'' توآپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''مگر ميں نے فلاں کو 10سے 100کے درمیان عطا فرمائے اس نے نہ شکر ادا کيا نہ ہی يہ بات کسی سےکہی، تم ميں سےکوئی شخص ميرے پاس اپنی حاجت بغل ميں دبا کر نکلتا ہے حالانکہ وہ آگ ہوتی ہے۔'' ميں نے عرض کی ، ''يارسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم انہيں کيوں عطا فرماتے ہيں؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''وہ مجھ ہی سے مانگتے ہيں اور اللہ عزوجل مجھ ميں بخل کو ناپسند فرماتا ہے۔''

 (صحیح ابن حبان، کتاب الزکاۃ، باب المسألۃ والاخذ وما یتعلق بہ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیثـ: ۳۴۰۵،ج۵،ص۱۷۴،بتغیرٍ قلیلٍ)

 (6)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''گڑ گڑاکر سوال نہ کياکرو کيونکہ جو شخص اس طرح ہم سےکوئی چيز لينے ميں کامياب ہو جاتا ہے اس کے لئے اس چيز ميں کوئی برکت نہيں ہوتی۔''

 (مسند ابی یعلیٰ الموصلی، مسند عبداللہ بن عمر، الحدیث: ۵۶۰۲،ج۵،ص۱۱۲)

 (7)۔۔۔۔۔۔رحمتِ کونين، ہم غريبوں کے دلوں کے چین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''گڑ گڑا کر سوال نہ کيا کرو،خداکی قسم!تم ميں سےکوئی شخص مجھ سےکچھ مانگتا ہے اورلينے ميں کامياب ہو جاتا ہے حالانکہ میں اسے ناپسندکررہا ہوتاہوں تو اس ميں کيسے برکت ہوگی ۔''

    (صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ ،باب النھی عن المسألۃ ، الحدیث: ۲۳۹۰،ص۸۴۱)

تنبیہ:



    ميں نے مذکورہ قيد کے ساتھ سوال ميں اصرار کو کبيرہ گناہ ذکر کيا ہے يہ بات بالکل ظاہر ہے اور علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا کلام اس کا انکار نہيں کرتا اگرچہ انہوں نے اس کےکبيرہ گناہ ہونےکی تصريح بھی نہيں کی اور پہلی دواحادیثِ مبارکہ کا مضمون بھی ہمارے مؤقف کی تائيد کرتا ہےکيونکہ اس پر مرتب ہونے والی ناپسندیدگی اگرچہ وہ غير کے ساتھ ہی ہو کبيرہ گناہ کی علامت يعنی لعنت کے قريب ہے، نيز تيسری اور چوتھی حدیثِ پاک ميں تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا وصول شدہ چيز کو آگ قرار دينابھی ايک سخت وعيد ہے،
     البتہ اگرسائل مجبور ہواورمسؤل(یعنی جس سے سوال کيا جائے وہ) ظلم کی بناء پر وہ چيز روک رہا ہو تو ايسی صورت ميں ظاہر ہےکہ اس کا اصرار حرام نہيں، نيز يہ بات بھی ظاہر ہےکہ اصرار کا کبيرہ گناہ ہونا 3مرتبہ تکرار سے مقيد نہيں بلکہ اسے عرفاً ايذاء سے مقيد کرنا چاہےکيونکہ ايسی حالت مسؤل کو غضب کی اِنتہاء پر اُبھارتی ہے اور اِعتدال کی راہ سے نکال کر بدترين گالی گلوچ ميں ڈال ديتی ہے اور يہ ايک سخت اذيت اور بری عادت ہے اس قسم کا اصرار متعدد گناہوں کا سبب بنتا ہے لہٰذا واضح ہوا کہ ہمارے ذکر کردہ بيان کے مطابق اس صورت ميں کبيرہ گناہ ہے۔



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular