موضوع کے کلی یاجزئی ہونے کے اعتبار سے قضیہ حملیہ کی تقسیم

اس اعتبار سے قضیہ حملیہ کی چارقسمیں ہیں۔    
۱۔ قضیہ شخصیہ     ۲۔ قضیہ طبعیہ     ۳۔ قضیہ محصورہ    ۴۔ قضیہ مہملہ

۱۔ قضیہ شخصیہ:

    وہ قضیہ حملیہ ہے جس کا موضوع جزئی حقیقی یعنی شخص معین ہو جیسے حضور سیدِعالم، نورِ مجسم شفیعِ معظم صلی اللہ علیہ وسلم غیب بتانے میں بخیل نہیں ہیں اور جیسے زَیْدٌ قَائِمٌ اس کو قضیہ مخصوصہ بھی کہتے ہیں۔

تنبیہ:

    جس قضیہ میں موضوع کی جگہ اللہ تعالی کا مقدس نام ذکر کیا جائے اسے قضیہ شخصیہ ہر گز نہیں کہنا چاہے بلکہ اسے قضیہ مقدسہ کہا جائے جیسے: اَللّہُ اَحَدٌ،اَللّہُ رَبُّنا، الرَّحمنُ عَلَّمَ القُرْانَ۔

۲۔قضیہ طبعیہ:

    وہ قضیہ حملیہ جس کا موضوع کلی ہو اور محمول کا حکم موضوع کی نفسِ حقیقت پر لگایا گیا ہو، جیسے:

أَلاِنْسَانُ نَوْعٌ۔ اس مثال میں نوع ہونے کا حکم انسان کے افراد زید، بکر وغیرہ پر نہیں بلکہ نفسِ حقیقت پر ہے۔

۳۔ قضیہ مہملہ:

    وہ قضیہ حملیہ ہے جس کا موضوع کلی ہو اورمحمول کاحکم موضوع کے افراد پر لگایا گیا ہو لیکن افراد کی کمیت یعنی کلیت وجزئیت بیان نہ کی گئی ہو۔جیسے أَلاِنْسَانُ کَاتِبٌ۔

۴۔ قضیہ محصورہ:

    وہ قضیہ حملیہ ہے جسکا موضوع کلی ہو اور محمول کا حکم موضوع کے افراد پر لگایا گیاہو۔ اور افراد کی کمیت بھی بیان کردی گئی ہو۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ، بَعْضُ حَیَوَانٍ اِنْسَانٌ۔

قضیہ محصورہ کی اقسام:

قضیہ محصورہ کی چارقسمیں ہیں۔
۱۔ موجبہ کلیہ    ۲۔موجبہ جزئیہ     ۳۔ سالبہ کلیہ    ۴۔ سالبہ جزئیہ

۱۔موجبہ کلیہ:

    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کا حکم موضوع کے تمام افراد کیلئے ثابت ہو۔ جیسے: کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ۔

۲۔ موجبہ جزئیہ:

    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کا حکم موضوع کے بعض افراد کیلئے ثابت ہو۔ جیسے: بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ۔

۳۔ سالبہ کلیہ:

    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کے حکم کی، موضوع کے ہرہرفرد سے نفی کی گئی ہو۔جیسے: لاَشَیْءَ مِنَ الاِنْسَانِ بِحِمَارٍ۔

۴۔ سالبہ جزئیہ:

    وہ قضیہ محصورہ جس میں محمول کے حکم کی ،موضوع کے بعض افراد سے نفی کی گئی ہو۔ جیسے: بَعْضُ الْحَیَوَانِ لَیْسَ بِحَمَارٍ۔
سُوْر کا بیان:

    وہ لفظ جس کے ذریعے افراد کی مقدار یعنی کلیت وجزئیت کوبیان کیاجائے اس کو سور کہتے ہیں۔

وجہ تسمیہ:

    یہ سور البلد ( شہر کی فصیل) سے ماخوذ ہے، جس طرح شہر کی فصیل شہر کو احاطہ میں لئے ہوتی ہے اسی طرح یہ لفظ بھی موضوع کے افراد کو احاطہ میں لئے ہوئے ہوتاہے۔

محصورات اربعہ کے سور:

    ٭۔۔۔۔۔۔موجبہ کلیہ کا سور ''کل'' اور'' لام استغراق'' ہے جیسے کلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ۔ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ۔

    ٭۔۔۔۔۔۔موجبہ جزئیہ کا سور''بعض'' اور''واحد'' ہے بَعْضُ الْحَیَوَان اِنْسَانٌ۔ وَاحِدٌ مِنَ الْجِسْمِ جمَادٌ۔

    ٭۔۔۔۔۔۔سالبہ کلیہ کا سور'' لاشی'' ''لا واحد ''اور'' نکرہ کا نفی کے تحت آنا ہے''۔ مثلا لاَشَی مِنَ الاِنْسَانِ بِحَجَرٍ۔ وَلاَ وَاحِدَ مِنَ النَّارِ بِبَارِدٍ۔ مَا مِنْ مَاءٍ اِلاَّ وَہُوَ رَطَبٌ۔

    ٭۔۔۔۔۔۔سالبہ جزئیہ کا سور'' لیس بعض'' ''بعض لیس'' ہے ۔جیسے لَیْسَ بَعْضُ الْحَیَوَان بِحِمَارٍ۔بَعْضُ الْفَوَاکِہِ لَیْسَ بِحُلُوٍّ۔

٭٭٭٭٭

مشق

سوال نمبر1:۔موضوع کے کلی اور جزئی ہونے کے اعتبار سے قضیہ حملیہ کی اقسام قلمبند کریں۔
سوال نمبر2:۔''سور'' کی وضاحت کرتے ہوئے محصورات اربعہ کے سور تحریر کریں۔

*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular