قضیہ کے صدق اور کیف کو باقی رکھتے ہوئے طرفین ِقضیہ (یعنی موضوع ومحمول) کی نقیض کو اس طرح پلٹ دینا کہ موضوع کی نقیض کی جگہ محمول کی نقیض اور محمول کی نقیض کی جگہ موضوع کی نقیض آجائے۔جیسے: کُلُّ مُومِنٌ مُتَدَیِّنٌ کا عکس نقیض کُلُّ لَا مُتَدَیِّنٍ لا مُومِنٌ ہے ،اسی طرح کل انسان حیوان کا عکس نقیض کل لاحیون لاانسان ہے۔
محصورات اربعہ کا عکس نقیض:
۱۔۔۔۔۔۔ موجبہ کلیہ کا عکس نقیض موجبہ کلیہ ہی آتاہے۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ کا عکس نقیض کُلُّ لاَحَیَوَان لااِنْسَان۔
۲۔۔۔۔۔۔ موجبہ جزئیہ کا عکس نقیض نہیں آتا۔
۳۔۔۔۔۔۔ سالبہ کلیہ کا عکس نقیض سالبہ جزئیہ آتاہے۔جیسے لاَشَیءَ مِنَ الاِنْسَانِ بِحَجَرٍ کا عکس نقیض بَعْضُ اللاَّ حَجَرِ لَیْسَ بِلاَاِنْسَان۔ (یعنی بعض لاحجرانسان ہیں)
۴۔ سالبہ جزئیہ کا عکس نقیض سالبہ جزئیہ آتاہے۔ جیسے :
بَعْضُ الْحَیَوَانِ لَیْسَ بِفَرَسٍ کا عکس نقیض بَعْضُ اللَّافَرَسِ لَیْسَ بِلاَحَیَوَانٍ۔ (یعنی بعض لافرس حیوان ہیں)
فائدہ:
موجبہ جزئیہ کا عکس نقیض نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ موجبہ جزئیہ کاعکس نقیض صرف موجبہ جزئیہ ہی آسکتاہے اوریہ ہرجگہ سچا نہیں ہوتابلکہ بعض مقامات پر جھوٹا بھی ہوتاہے۔
جیسے بَعْضُ الْحَیَوَانِ لاَفَرَسٌ توسچا ہے مگر اس کاعکس نقیض (بَعْضُ الْفَرَسِ لاَحَیَوَانٌ) جھوٹاہے ۔حالانکہ ما قبل گذر چکا کہ اگر قضیہ عکس سے پہلے سچاتھاتو بعد میں بھی سچا ہی رہے۔
٭٭٭٭٭
مشق
سوال نمبر1:۔عکس نقیض کی تعریف بیان کریں۔
سوال نمبر2:۔محصورات اربعہ کا عکس نقیض تحریر کریں۔
سوال نمبر3:۔مندرجہ ذیل کا عکس نقیض لکھیں۔
بعض لا انسان لا حیوان نہیں۔ کوئی انسان پتھر نہیں۔ ہر محنتی کامیاب ہے۔ ہر انسان جاندار ہے۔ ہر انسان حیوان ہے۔ کوئی گھوڑا انسان نہیں۔
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
0 Comments: