مرکب کی اقسام

لفظِ مرکب کی دوقسمیں ہیں ۔

۱۔ مرکب تام         ۲۔ مرکب ناقص

۱۔ مرکب تام:

    مَایَصِحُّ السُّکُوْتُ عَلَیْہِ۔ جس پر سکوت درست ہو۔ 
یعنی متکلم نے جب کوئی کلام کیا تو سننے والے کو اسی سے پوری بات سمجھ میں آجائے۔کسی دوسرے لفظ کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ جیسے: زَیْدٌ قَائِمٌ۔

۲۔مرکب ناقص:

    ''مَالاَ یَصِحُّ السُّکُوْتُ عَلَیْہِ'' جس پر سکوت درست نہ ہو،یعنی متکلم نے جب کوئی کلام کیا تو سننے والے کو اسی سے پوری بات سمجھ میں نہ آئے بلکہ کسی دوسرے لفظ کا انتظار کرنا پڑے۔ جیسے:: غُلا مُ زَیْد۔

مرکب تام کی اقسام

مرکب تام کی دو قسمیں ہیں ۔ ۱۔ خبر(قضیہ)         ۲۔ انشاء

۱۔خبر:

    وہ مرکب ہے جس میں صدق وکذب کااحتمال ہو اسے قضیہ بھی کہتے ہیں۔
جیسے: زَیْدٌ قَائِمٌ۔
۲۔انشاء:

    وہ مرکب ہے جس میں صدق وکذ ب کا احتمال نہ ہو۔ جیسے: أُنْصُرْ (مدد کر)۔

مرکب ناقص کی اقسام

مرکب ناقص کی دو قسمیں ہیں:

۱۔ مرکب تقییدی         ۲۔ مرکب غیر تقییدی

۱۔ مرکب تقییدی:

''اِنْ کَانَ الْجُزْءُ الثَّانِی قَیْدًا لِلْاوَّل فَھُوَ مُرَکَّبٌ تَقْیِیْدِیٌّ '' یعنی اگر دوسرا جز پہلے جز(۱) کیلئے قید بنے تو وہ مرکب تقییدی ہے۔ جیسے: غُلامُ زَیْدٍ، رَجُلٌ عَالِمٌ     (۲)وغیرہ۔

وضاحت:

    ''غلام ُزید'' میں دوسرا جز یعنی ''زید'' پہلے جز یعنی ''غلام ''کو مقید کرنے والا ہے کیونکہ غلام کسی کا بھی ہوسکتا تھا ۔لیکن زیدنے اسے مُقَیَّدکردیا۔

۲۔ مرکب غیر تقییدی:

    ''اِنْ لَمْ یَکُنِ الْجُزْءُ الثَّانِی قَیْدًا لِلْأَوَّلِ فَھُوَ مُرَکَّبٌ غَیْرُ تَقْیِیْدِیٍّ'' اگر
دوسرا جز پہلے جز کے لئے قید نہ بنے تووہ مرکب غیر تقییدی ہے۔جیسے: فِی الْبُسْتَانِ أَحَدَ عَشَرطفْلاً وغیرہ۔

وضاحت:

    ''فی البستان''میں دوسرا جز'' البستان'' پہلے جز ''فی'' کومقید نہیں بنا سکتاکیونکہ ''فی'' حرف ہے اور حرف مقیدنہیں ہوتا اس لئے کہ مقید ہونا اسم کاخاصہ ہے۔

٭٭٭٭٭

مشق

سوال نمبر1:۔مرکب کی تعریف اور تحقق کی شرائط بیان کریں۔
سوال نمبر2:۔ مرکب تام و ناقص کی تعریف مثالوں کے ساتھ کیجیے۔
سوال نمبر3:۔مرکب تقییدی اور غیر تقییدی کی تعریف کریں۔
سوال نمبر4:۔قائمٌ فی الدارِمرکب تقییدی ہے یا غیر تقییدی۔
__________________
(1)....واضح ہو كہ اول سے مراد یہ ہے كہ جو مرتبہ كے اعتبار سے مقدم یعنی پہلے ہو خواہ لفظوں میں مؤخر یعنی بعد میں ہو, جیسے: حال كبھی ذوالحال سے مقدم ہوتا ہے حالانكہ حال قید بنتا  ہےـ
(2)....خیال رہے كہ مركب تقییدی مركب اضافی اور مركب توصیفی میں محصور نہیں بلكہ جس طرح جزء ثانی (مضاف الیہ اور صفت)جزء اول(مضاف اور موصوف)كے لئے قید ہوتا ہے اسی طرح ظرف بھی مظروف كے لئے قید ہوتا ہےـ

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular