اس سے مراد وہ آٹھ چیزیں ہیں جن کو متقدمین اپنی کتابوں کے شروع میں کسی علم کو مکمل طور پر سمجھنے اور طلباء میں شوق ورغبت بڑھانے کیلئے ذکر کرتے ہیں۔
(۱)۔۔۔۔۔۔غرض علم: یعنی علت غائیہ: تاکہ بے کار چیز کو حاصل کرنا لازم نہ آئے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔منفعت علم: تاکہ علم کے حصو ل میں مشقتوں کا برداشت کرنا سہل ہوجائے۔
(۳)۔۔۔۔۔۔وجہ تسمیہ: یعنی اس علم کا نام رکھنے کی وجہ مثلایہ بیان کرنا کہ علم منطق کو منطق کیوں کہاجاتاہے یا نحو کو نحو کیوں کہا جاتاہے۔
(۴)۔۔۔۔۔۔مؤلف: یعنی کسی کتاب کی ابتداء میں اس کتاب کے مؤلف کاذکر کرنا تاکہ طالب علم اس کی شان و عظمت کی وجہ سے مطمئن ہوجائے۔
(۵)۔۔۔۔۔۔مرتبہ علم: تاکہ معلوم ہوجائے کہ اس علم کو کس علم سے پہلے اور کس علم کے بعد پڑھا جائے۔
(۶)۔۔۔۔۔۔جنس علم: یعنی یہ علم علوم عقلیہ میں سے ہے یا نقلیہ میں سے ،اصول سے ہے یا فروع سے، تاکہ طالب علم وہی مسائل اس علم میں طلب کرے جو اس علم کے لائق ہے۔
(۷)۔۔۔۔۔۔ابواب کتاب یا ابواب علم: یعنی کسی علم میں کتاب کی تقسیم اور ابواب بندی۔
(۸)۔۔۔۔۔۔تعلیم کے طریقے: یہ تقسیم،تحلیل،تحدیداور برہان کا نام ہیں،تاکہ طالب علم جان سکے کہ کتاب ان طریقوں پر مشتمل ہے یا بعض طریقوں پر۔
تـــــــــــــــمـــــــــــــــتـــــــــــــــ
0 Comments: