قضیہ حملیہ موجہہ مرکبہ کی سات قسمیں ہیں:
۱۔مشروطہ خاصہ ۲۔ عرفیہ خاصہ ۳۔ وقتیہ ۴۔منتشرہ
۵۔ وجودیہ لادائمہ ۶۔ وجودیہ لاضروریہ ۷۔ ممکنہ خاصہ
۱۔مشروطہ خاصہ:
وہ مشروطہ عامہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے ۔جیسے: بِالضَّرُوْرَۃِ کُلُّ کَاتِبٍ مُتَحَرِّکُ الأَصَابِعِ مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا، بِالضَّرُوْرَۃِ لاَشَیءَ مِنَ الْکَاتِبِ بِسَاکِنِ الأَصَابِعِ مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا۔
۲۔ عرفیہ عامہ:
وہ عرفیہ عامہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے۔ جیسے: بِالدَّوَامِ کُلُّ کَاتِبٍ مُتَحَرِّکُ الأَصَابِعِ ،مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا ،بِالدَّوَامِ لاَشَیءَ مِنَ الْکَاتِبِ بِسَاکِنِ الأَصَابِعِ مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا۔
۳۔ وقتیہ:
وہ وقتیہ مطلقہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے ، جیسے بِالضَّرُوْرَۃِ کُلُّ قَمَرٍ مُنْخَسِفٌ وَقْتَ حَیْلُوْلَۃِ الأَرْضِ بَیْنَہ، وَبَیْنَ الشَّمْسِ لاَدَائِمًا،بِالضَّرُوْرَۃِ لاَشَیءَ مِنَ الْقَمَرِ بِمُنْخَسِفٍ وَقْتَ التَّرْبِیْعِ لاَدَائِمًا۔
۴۔ منتشرہ:
وہ منتشرہ مطلقہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے۔ جیسے: بِالضَّرُوْرَۃِ کُلُّ حَیَوَانٍ مُتَنَفِّسٌ وَقْتًامَّا لاَ دَائِمًا۔ بِالضَّرُوْرَۃِ لاَشَیْءَ مِنَ الحَیَوَانِ بمُتَنَفِّسٍ وَقْتًامَّا لاَ دَائِمًا
۵۔ وجودیہ لادائمہ:
وہ مطلقہ عامہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگا دی جائے۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالْفِعْلِ لاَدَائِمًا ، لاَشَیءَ مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالْفِعْلِ لاَدَائِمًا۔
۶۔ وجودیہ لاضروریہ:
وہ مطلقہ عامہ ہے جس میں لاضرورۃ ذاتی کی قید لگا دی جائے ،جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالْفِعْلِ لاَبِالضَّرُوْرَۃِ، لاَشَی مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالْفِعْلِ لاَ بِالضَّرُوْرَۃِ۔
۷۔ممکنہ خاصہ:
وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے محمول کی جانبِ موافق ومخالف دونوں کے ضروری نہ ہونے کاحکم کیاگیا ہو۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالاِمْکَانِ الْخَاصِّ، لاَشَیْءَ مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالاِمْکَانِ الخَاصِّ۔
وضاحت:
لادوام سے ایسے مطلقہ عامہ کی طرف اشارہ ہوتاہے جو کیف میں پہلے قضیہ کے مخالف اور کم میں پہلے قضیہ کے موافق ہواور لاضرورۃ سے اشارہ ایسے ممکنہ عامہ کی طرف ہوتاہے جوکیف میں پہلے قضیہ کے مخالف اور کم میں موافق ہوتاہے۔
فائدہ:
قضیہ موجہہ مرکبہ کی مذکورہ اقسام کو مرکبات سبعہ کہاجاتاہے۔
نوٹ: کیف سے مراد ایجاب وسلب اور کم سے مراد کلیت وجزئیت ہے۔
٭٭٭٭٭
مشق
سوال نمبر1:۔ جہت مذکور ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے قضیہ حملیہ کی اقسام بیان کریں۔
سوال نمبر2:۔بسائط ثمانیہ تفصیلا تحریر کریں۔
سوال نمبر3:۔ مرکبات سبعہ تفصیلا ذکر کریں۔
*....*....*....*
0 Comments: