تفخیم : پُر پڑھنا
ترقیق: باریک پڑھنا
کل حروف تہجی میں صرف الف ، لام اور را تین ایسے حروف ہیں جو کبھی پُر اورکبھی باریک پڑھے جاتے ہیں اورباقی۲۶ حروف ہمیشہ پُر یا باریک پڑھے جاتے ہیں ۔
الف کی تفخیم وترقیق
الف کے پُر اورباریک ہونے کا انحصار ماقبل پر ہے ۔اگر ماقبل پُر ہوتو الف بھی پُر اور اگرماقبل باریک ہوتو الف بھی باریک پڑھاجاتا ہے۔
مثلاً ''قَالُوْا'' میں پُر اور ''مَالٌ '' میں باریک پڑھاجائیگا۔
لام کی تفخیم وترقیق
لام ہمیشہ باریک پڑھا جاتاہے لیکن اسم جلالت ''اللہ'' کا لام اس سے جُدا ہے کیونکہ یہ بعض صورتوں میں پُر بھی پڑھا جاتاہے ۔ اگر اسم جلالت ''اللہ''عزوجل کے لام سے پہلے زبر یا پیش آجائے توپُر پڑھا جائے گا اوراگر اس سے پہلے زیر آجائے تو یہ باریک پڑھا جائے گا۔
مثلاً اَللہُ، فَاللہُ ، اِنَّ اللہَ میں لام پُر اور بِاللہ اورلِلّٰہ میں لام باریک پڑھا جائے گا۔
0 Comments: