رحمت کبریا عبادت ہے
راحت مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم عبادت ہے
حسن نور خدا عبادت ہے
طلعت جاں فزا عبادت ہے
حاصل زیست معرفت حق کی
خلق کا مدعا عبادت ہے
دونوں عالم کا ہے بھلا اس سے
دولت بے بہا عبادت ہے
یہ خدا سے تجھے ملائے گی
قبلہ حق نما عبادت ہے
روشنی معرفت کی گر چاہو
چشم دل کی ضیاء عبادت ہے
روح کو ملتی ہے توانائی
ہر مرض کی دوا عبادت ہے
اعظمیؔ کر علاج عصیاں کا
معصیت کی شفاء عبادت ہے
0 Comments: