حضور محدثِ اعظم ھند علیہ الرحمۃ —-ایک جھلک

حضور محدثِ اعظم ھند علیہ الرحمۃ —-ایک جھلک !
یہ میرے جدِّ کریم حضور مخدوم الملت سرکار مُحَدِّثِ اعظمِ ہند علیہ الرحمہ ہیں، آپکی علمی جلالت فقہی بصیرت علوم احادیث و تفاسیر پر کامل دسترس تصانیف کثیرہ وماھنامہ اشرفی کے تحقیقی نوادرات  پرورشِ لوح وقلم کی راہ میں زندہ ثبوت ہیں ، آپ کا ترجُمۂ قرآن معارف القُرآن کو اعلٰیحضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نےدیکھ کر فرمایاتھا کہ ،، شہزادے! اردو میں قرآن لکھا ہے،،،
آپ کو ایک لاکھ سے زائد احادیث مع اسناد صحیحہ یاد تھیں، اور  بالاتفاق اکابرین و معاصرین نے آپکو ''محدِّث اعظم ہند ،، کے لقب سے سرفراز فرمایا !
خطابت میں آپ یکتائے زمانہ تھے ، متحدہ ہندوستان کے تمام بڑے بڑے اجلاس و کانفرنس میں یعنی  بمبئی سے کراچی پشاور سے سلہٹ تک حیدراباد سے جوناگڑھ تک ، کابل سے کولمبو تک داتا دربارسےاجمیرشریف تک بدایوں شریف  سے  پٹنہ تک  اور کچھوچھا سے مارھرہ تک، بریلی سے پیلی بھیت تک ،اعظم گڑھ سے علی گڑھ و،سورت سے سرھند تک  کلکتہ سے دلی تک،مراداباد  سے احمدآباد تک بنگلورسے بلاری وبستی سے رائے پور اور کانپور سے ناگپورتک کشمیر سے کیرالا و مدراس تک غرضکہ شمال  و جنوب کے تمام مراکز اہلسنت کے عظیم اجتماعات میں آپکا خطبۂ و خطاب کامیابی  کی ضمانت سمجھا جاتا رہا! 1946 میں بنارس کی تاریخ ساز
سُنّی کانفرنس  زندہ جاوید مثال ہے !
فقیر اشرفی نے اپنے اکابرین  و اساطین سے  مثلاً حضور مفتئ اعظم ہند، حضور سید العلما آل مصطفٰے مارہروی ،حضور حافظ ملت، حضور مجاہدِ ملت،  حضرت ضیاء الدین مہاجر مدنی ، حضرت مفتئ اعظم کانپور، حضرت عبد المصطفٰی ازھری کراچی، حضرت عبدالمصطفی اعظمی ،حضرت مفتئ اعظم ناگپور، حضرت مفتی وقارالدین کراچی ، حضرت مفتی عبدالغفور ہزاروی،حضرت علامہ سید محمود رضوی حزب الاحناف لاہور، حضرت برہان الملت جبلپور ،حضرت علامہ  عبدالحکیم شاہجہانپوری، لاہوری، حضرت شمسُ العُلماء جونپوری، حضرت صدرالعلماء میرٹھی  حضرت حکیم موسٰی امرتسری ،حضرت علامہ سلیمان بھاگلپوری حضرت مفتی محمد حسین نعیمی لاہوری  علامہ مفتی تقی الدین ملباری ،حضرت خطیب مشرق  الٰہ بادی حضرت سرکار کلاں زیب سجادہ کچھوچھا شریف  ، حضرت نصیرالملت بہاری ، مفتئ اعظم گجرات  مفتی عزیزالرحمٰن احمدابادی
حضرت فقیہ العصر حامد فقیہ بھیونڈی حضرت فقیراللہ شاہ لاہوری حضرت مفتی حبیب اللہ مرادابادی حضرت اجمل العُلماء سنبھلی  حضرت  مفتی یونس نعیمی مرآدابادی حضرت مفتی شریف الحق امجدی وغیرھم علیھم الرحمت والرضوان  کی زبان سے سنا تو یہی سنا کہ متحدہ ہندوستان میں سواد اعظم اھلسنت کے علی الاطلاق '' حَکَم ،، حضور محدثِ اعظم ہیں ! جو  عطائی  و بخشندہ بصیرت ،حکمت و دانائی  سے  لاینحل قومی مسائل،  جماعتی اختلافات و فقہی الجھاؤ ، دینی و تعلیمی مراکز و مدارس کے گُنجَلَک افتراق اپنے ناخنِ تدبیر سےاس طرح حل فرماتے کہ فریقین نہ صرف مطمئن ہوتے بلکہ سارے اختلافات بھلا کر نمدیدہ نمدیدہ گلے ملتےاور سراپا ممنونِ کرم نظر آتے!
حضور سیدالعلماء آل مصطفٰی قادری مارہروی ہمیشہ فرماتے کہ حضور محدث اعظم کا طریقہ تھا کہ وہ ہر فریق کی مکمل و مدلل باتوں اور سارے موقف کو یکسوئ سے سُنتے اور پھر بالغ نظری عرفانی قوت  و اصابتِ فکری پر مشتمل حکیمانہ خطاب فرماتے ہوئے اپنا فیصلہ بحیثیت حَکَم جب سُناتے توفریقین نعرہائے تحسین کیساتھ آمنْا صدقنا کی صدائیں دیتے نظر آتے ! ذالک فضل اللہ یوتیئہ مَن یَْشاءُ! سیدُالعلماء اکثر فرماتے کہ صرف کچھوچھا شریف ہی نہیں پورا سواد اعظم اپنے' حَکَم ' سے محروم ہو چکاہے
اللہ کریم سرکار محدثِ اعظم ہند کے فیوض و برکات سے ہم سبکو مستفیض فرمائےاور ان کے نقوشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہِ سیدالمُرسلین صلی اللہ علیہ وسلم !
بندۂ عاصی و فقیر اشرفی سید محمد جیلانی اشرف نبیرۂ حضور محدثِ اعظم ہند ( علیہ الرحمہ)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular