حضرت نظام الدین اولیاء فرمائے:
جتنی مرید کی شیخ سے محبت ہوگی اتنی اس کو اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہوگی۔
تو تمام شیوخ سلسلہ کے ساتھ ساتھ خاص طور پر سیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ ، جو ہمارے شیخ الشیوخ ہوتے ہیں تو آپ کی محبت زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے اور اس زیادتی کی فکر ہونی چاہیے۔
آپ کی محبت میں اضافہ کیسے ہوگا؟
آپ کے قرآن و حدیث میں جو فضائل ہیں ان کو پڑھنے اور سننے سے، اسی طرح شیوخ سلسلہ جو فرمائے اس کو پڑھنے اور سننے سے اور اکابر اولیاء اللہ جو کتب میں لکھے اور متبحر سنی علماء کرام جو کتب میں لکھے ہیں ان تمام کو سننے اور پڑھنے سے محبت میں اضافہ ہوگا۔
مزید یکہ آپ کے فضائل کے ساتھ ساتھ آپ کے علم و حکمت، اخلاق و کردار، اور تصوف و روحانیت (معرفت) کے باب میں جو ارشادات ہیں اس کو سننے اور پڑھنے سے محبت میں اضافہ ہوگا۔
فضائل و تعلیمات و ارشادات کے ساتھ ساتھ آپ کا اسوہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے رنگ میں رنگا ہوا ہے، یعنی آپ کے علم، حکمت ، اخلاق اور معرفت پر مبنی واقعات کو پڑھنے اور سننا سے محبت میں اضافہ ہوگا۔
میرے جد اعلیٰ، حضرت صوفی با صفا بادشاہ شریف صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کے ایک شعر، جو مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شان میں ہے:
کسی پر ہو اگر چشم عنایت
بلا شک وہ بھی فرد اولیاء ہے
جان لیجئے، سیدنا سندنا شیخنا مولا علی رضی اللہ عنہ کی اگر ایک خاص چشم عنایت ہو جائے، تو مولا تعالیٰ کی محبت و معرفت کا باب آعظم آپ پر کھل جائے گا۔
*محمد سبحان شریف چشتی القادری*
کامل *جامعہ نظامیہ*
خلیفہ سلسلہ *شاہیہ ،چشتیہ و قادریہ*
0 Comments: