نوجواں شاعر غلام ربانی فداؔ اور نعتیہ شاعری



نوجواں شاعر غلام ربانی فداؔ اور نعتیہ شاعری

گلزارِنعت کے آئینے میں

ابرار ؔ کرتپوری

جنوبی ہندکے نوعمر شاعرمولانا غلام ربانی فداؔ جوادب اور صحافت سے تعلق رکھتے ہیں۔


بحمدہ تعالیٰ ایک سہ ماہی مجلے جہانِ نعت کے مدیرِاعلیٰ ہیں۔ان کانعتیہ کلام پڑھ کر رسول کریمﷺ کی ذاتِ والاصفات کی طرف قاری کا دل مائل ہوجاتا ہے۔ان کاکلام فکرِسخنِ نعت کا پاکیزہ ومعصوم اظہار ہے۔فداؔ صاحب نوجوان ہیں۔مذہب اوربالخصوص حمدونعت کی طرف ان کارحجان ان کی شخصیت کومزید خصوصیت وقار عطاکرتاہے۔ان کے نعتیہ کلام کاپہلا مجموعہ ہذا گلزارِنعت رسول کریمﷺ کی بارگاہِ بیکس پناہ میں مؤدبانہ خراجِ نعت ہے۔رسول کریمﷺ کی مدحت وثنا ،اللہ تبارک وتعالیٰ جل شانہ کاپسندیدہ عمل ہے۔دراصل؛ 

ہے خدا پاک خود مصنفِ نعت

ہم توتالیف کرنے والے ہیں

(ابرارؔ )

یہ حقیقت ہے کہ رب کریم نے قرآن مقدس کی بہت سی آیات میں اپنے حبیب پاک کی توصیف وثنا کی ہے۔جس ذات کی مد ح وثناخود اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتاہو۔کسی بندے کی کب مجال ہے کہ اسی کی خاطرخواہ مدحت ونعت بیان کرنے کا حق اداکرسکے۔لیکن تاہم جس کام میں رضائے الہٰی شامل ہو اسے کرناتوایک سعادت ہے۔

یہ عجیب وغریب حقیقت ہے کہ حضورسرورکائناتﷺ کی تعریف وتوصیف و مدحت 

آپ کی حیاتِ طیبہ ہی میں شروع ہوگئی تھی۔صحابۂ کرام نے بھی نعتیں کہیں اوراس زمانے کے مشہورعربی شعراء نے بھی نعت گوئی میں کمالاتِ سخن کامظاہرہ کیا۔ظاہر ہے کہ عربی فصاحت و بلاغت اوربیانیہ میں لاثانی ہے۔ہم اس سلسلہ میں عبداللہ بن رواحہ ،کعب بن زبیر،حسان بن ثابت اوردیگر



شعراء کے کلام میں فنِ نعت گوئی کے بے بہا نمونے تلاش کرسکتے ہیں۔عربی زبان سے یہ سلسلہ فارسی زبان میںآیافارسی شعراء نے مدحِ رسولِ کریمﷺکے جوہر دکھائے جوآج بھی ہمیں روحانی فیض عطاکرتے ہیں۔اور رسول کریم ﷺ کی محبت اورسیرت پاک کے توصیفی اظہار کاپیش بہاسرمایہ ہیں۔

اردو زبان میں ج نعت گوئی کاسلسلہ دکن کے شعراء نے کیا۔اس زمانے میں کہی جانے والی مثنویاں اس کاجامع ثبوت پیش کرتی ہیں۔شمال میں توشاعری فارسی میں کی جاتی تھی۔لیکن بعدمیںیہاں اردوزبان کا اتناعروج ہواکہ اردوزبان عالمی زبان بن گئی۔ہمارے اردو کے شعرا ء نے بھی نعت گوئی میں کمال حاصل کیااور یہ سلسلہ تمام عالم میں جاری وساری ہے۔اگر ہم عالمی طورپراردوزبان کے نعتیہ کلام جائزہ لیں اور اسے یکجاکرناچاہیں توممکن نہ ہوگاحضورسرورکائنات ﷺکی نعت اتنی کثیرتعداد میں کہی گئی ہے کہ جس کی مثال دنیامیں نہیں ملتی اور یہ سلسلہ ہمہ وقت جاری وساری ہے۔تقریباَپچیس تیس سال سے نعت کوبہت فروغ حاصل ہواہے۔برصغیر میں خاص طور پر پاکستان میں نعتیہ شاعری نہایت عقیدت واحترام سے کی جارہی ہے۔بے شمار مجلے اور کتابی سلسلے حمدونعت کی ترویج وترقی اور معلومات کے حصول کے لیے شروع ہوچکے ہیں اور قبولیت عوام وخواص کرچکے ہیں۔حمدکے سلسلہ میں جہانِ حمد کتابی سلسلہ ہے۔جس کے روحِ رواں جناب طاہرسلطانی ہیں اور نعت رنگ جناب صیح رحمانی کانہایت معتبر ،پاکیزہ اور مقبول کتابی سلسلہ ہے،ہندوستان میں حمدونعت کاواحدمجلہ جہانِ نعت غلام ربانی فداؔ کی ادارت میں نکلتاہے

نعت گوئی کوبزرگوں نے نہایت نازک صنف سخن کہاہے۔کچھ علماء کاخیال ہے کہ؛نعت پل صراط پرچلنے جیساہے کہ ذراپاؤں ادھرادھر ہوااورشاعر قعرِمذلت میں گرا۔اعلیٰ حضرت مولانااحمدرضاخاں بریلوی فرماتے ہیں کہ،،نعت کہناتلوار کی دھار پرچلنے کے مترادف ہے ہاں حمد میں شاعر کتنابھی آگے پڑھاجاسکتاہے،،

،مختصر یہ کہ نعت گوئی میں شاعر کواحتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔پس لازم ہے کہ ہم بزرگوں کے 



کہنے پرعمل کریں اور ایسی نعت تخلیق ہوجو ہمیں رسول کریمﷺکی سیرت پاک سے آشنااورحضورﷺ زیادہ سے زیادہ قریب کرسکے۔آقاکی محبت ہمارے ایمان کی تکمیل کا سبب بنے۔

آئیے جناب غلام ربانی فداؔ کے چند اشعار مطالعہ کریں فداؔ صاحب نے حمدومناجات سےآغاز کیاہے۔فرماتے ہیں؛

دل کومیرے کردے اب سیراب رب الؑ لمیں

میں تو مشت آب وگل اور تونورآفریں

میں کیاجاؤں طلب ارضِ حرم پراے فداؔ 

بہرِ سجدہ ہرنفس بیتاب ہے میری جبیں

ہرشخص کی آرزو ہوتی ہے کہ وہ حضور سرورکائناتﷺ کے دربا میں حاضرہواور اپنے بخت پر ناز کرسکے۔یہ تمنافداؔ صاحب کے نعتہ اشعار میں جگہ جگہ موجود ہے۔جس کو رسول کریم ﷺ کی محبت سے تعبیر کرسکتے ہیں۔فرماتے ہیں؛

دیار طیبہ میں جاکرفداؔ عقیدت سے

تمنا دل میں ہے نعت نبی سنانے کی

وسائل مہیا نہیں کم تریں کو

ہوں اسباب پیداتوآؤں مدینہ

روروکے کررہاہے فداؔ بس یہی دعا

یارب سفر مدینے کا ہوتادکھائی دے

رسول کریمﷺ کی محبت انسان کے لیے حق تعالیٰ جل شانہ کا قرب اور خوشنودی حاصل ہونے کاذریعہ بنتی ہے۔فداؔ صاحب نے کیاخوب فرمایاہے؛ 

ہم کو یوں عشقِ محمد کا صلہ ملتا ہے

بندگی کرتے ہوئے ہم کو خدا ملتا ہے

عشقِ احمد میں ہوئے گم توحقیقت یہ ہے

نعت گوئی میں عجب ہم کو مزہ ملتا ہے

جس کو ملتاہے دامنِ احمدﷺ

اس کو رب غفورملتاہے

رسول کریمﷺ کے دربار میں حاضر ی کی تمناتوہرصاحب ایمان شخص کوہوتی ہے لیکن جب اپنے 



اعمال پرنظرجاتی ہے توحضورﷺکے سامنے جاتے ہوئے شرمندگی کااحساس ہوتاہے۔اس مضمون کوفداؔ نے اپنے ایک شعر میں یوں بیان کیاہے۔

ہم خطاکاہیں اورآپ کادرہے اقدس

شرم آتی ہے یہ کہتے ہوئے ہم آتے ہیں

اس سب کے باوجود حضور سرورکائناتﷺ سب پرکرم فرماتے ہیںآپ کادامنِ پاک ہرامتی کے لیے سائبان ہے ۔ایک شخص ان کاامتی ہونے ناز بھی اور کہتاہے؛

ان کاغلام ہوں میں اعزاز کم نہیں ہے

آقاکامیرے مجھ پر کس دم کرم نہیں ہے

یادِ رسول کریمﷺ جس وقت آتی ہے ۔محبت کرنے والے کی عجب کیفیت ہوجاتی ہے۔شعر ملاحظہ ہو؛

فرش زمیں پردیکھے ہم نے موتی چمکیلے

یادسرور کی بدلی اشکوں کی بارش لائی ہے

ان کی محبت امتی کادین بھی سنوارتی ہے اور دنیابھی۔اسے یقین ہوتاہے کہ اسی محبت کے سہارے اسے اپنے آقاکی قربت حاصل ہوگی اوریہ سچ بھی ہے کہ؛

پنہاں ہے جس کے قلب میں الفت رسول کی

پائے گاوہ بہشت میں قربت رسول کی

دوزخ میں کیسے جائے گا حقدارِ خلد وہ

دل میں سمائے جس کے محبت رسول کی

محبت کرنے والے کوحضور سرورکائنات کادیدار ہوجائے ناممکن نہیں۔آپ کاجلوہ اگر خواب میں بھی دیکھ لے تو جنت کاحقدار بن جاتا ہے۔فداؔ صاحب کہتے ہیں؛

ایسابھی کوئی خواب خدایا دکھائی دے

جس میں ترے حبیب کا چہرہ دکھائی دے



شاعر کوچاہیئے کہ نبی کریمﷺ کی صفات عالیہ بیان کرتے ہوئے تمام نزاکتوں کاخیال رکھے۔شاعری کے تمام رموزونکات سے واقفیت حاصل کرے۔نعتیہ شاعری کاتمام معائب سے پاک ہونا اور محاسن سے مزین ہونا نہایت ضروری ہے اور ہمیں ہمہ وقت اس بات کا خیال رکھناچاہئے کہ؛

بعد ازخدا بزرگ توئی قصہ مختصر

مولاناغلام ربانی فداؔ نے محبت رسولﷺ کی شاعری کی ہیاور اظہار عقیدت میں محتاط رہنے کی کوشش کی ہے۔یہ احتیاط ان کی تخلیقات کومستقبل میں اعتبار عطاکرے گی۔مجموع�ۂ ہذاٰ گلزارِ نعت کی اشاعت پر مبارکباد پیش ہء۔یہ مجموعہ نعت بارگاہ ایزدی میں قبول ہو اور دلوں رسول کریمﷺسے پسندیدگی کی سند حاصل ہو(آمین)۔فداؔ صاحب کے اس شعر پرتحریر ہذا اختتام کو پہنچتی ہے؛

کیاان کی بڑائی کاہوذکر فداؔ ہم سے

بس بعدِ خدا ان کا رتبہ ہی بڑا دیکھا 


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular