*کہکشاں کے ادبی سفر میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اور ایک دوسرے سے تهوڑے آگاہ بهی ہوں*
*اختلاف عمل ہی کہکشاں کی خوبصورتی ہے. ہم جانتے ہیں کہ ہر ایک شاعر و قلمکار کے زبان و بیان، ذکر و فکر میں اختلاف ہے.*
*اختلاف رائے ، سچ تو یہ ہے کہ ،بہت مبارک چیز ہے. اگر ساری دنیا کے انسان ایک ہی طرح کی بات سوچنے لگیں... ایک ہی طرح کی پسند رکهنے لگیں تو شخصیت سے انفرادیت جاتی رہے گی، دوسرا اخلاقی نقصان یہ ہو گا انسان آپس میں لڑ پڑیں گے اور ہر پسند آنے والی شئے پر اپنی ملکیت اور حق سمجهنے لگیں گے....*
*ماہرین نفسیاتی ڈاکڑ کاکہنا ہے "ہر شخص خود اپنی ذات میں..... اپنی سوچوں کا بادشاہ ہوتا ہے،" یہ فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہر زبان پر اس کا تذکرہ ہو، ہر سوچ اس کی بادشاہت کو تسلیم کرے... سو ہم نے ایک دوسرے سے متعارف ہونے کے لیے کہکشاں میں مکالمہ یعنی انٹرویوز کا ایک دلچسپ سلسلے کا آغاز کیا ہے*
*معتبر شاعر محترم قاسمی صاحب میزان-ادب میں اپنی متانت کی وجہ کر الگ ہی شناخت رکهتے ہیں....* *آئیے کچه دیر ان سے گفتگو کریں....*
*ہم جانتے یہ سوالات زہن-جلدید کا پوری طرح احاطہ نہیں کر پا رہے ہیں لیکن پهر بهی تسلی بخش ہیں... .!!!*📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚انٹرویو نمبر 1*******************************1: سب سے پہلے تو آپ اپنا نام ....قلمی نام بتائیں اور یہ بهی کہ یہ نام آپ نے کیوں رکها؟*
⚪ جواب:- میرا نام منصور عالم قاسمی ، قلمی نام منصور قاسمی ہے ۔۔نام میرے مرحوم والد محترم جناب محمد یونس صاحب کا منتخب کردہ ہے ۔وجہ معلوم نہیں ۔*2: آپ نے لکهنے کا آغاز کس سن میں کیا؟آپ کی پہلی تحریر کیا تهی؟*
⚪جواب:1996 میں پہلا افسانہ ''اشکہائے غم ،، لکھا جو ماہنامہ خاتون مشرق دہلی ماہ دسمبر میں شائع ہوا ، لیکن تین افسانے کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہو گیا، سن 2000 میں شاعری شروع کی لیکن گردش حالات نے اس کو بھی چندماہ کے اندر روک دیا ۔2014 سے اب باضابطہ لکھ رہا ہوں ۔ *3: اپنے ادبی سفر کے کارنامے یا کوئی دل چسپ واقعہ سنائیں؟*
⚪جواب:- مولانا و قاضی مجاہد الاسلام قاسمی رح جب آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے صدر منتخب ہوئے تو میں نے ایک قصیدہ لکھا ،جو امارت شرعیہ پٹنہ میں ان کےاستقبالیہ پروگرام میں پیش کیا۔۔۔انہوں نے فرمایا : بیٹا ! کسی سے اصلاح کرائی ہے ؟ میں نے نفی میں جواب دیا ۔چنانچہ انہوں نے پدم شری ڈاکٹر کلیم عاجز صاحب رح کو خط لکھا اور مجھے دے کر بھیجا۔۔ عاجز صاحب نے اس قصیدے کی فورا اصلاح فرمادی ۔ یہ میرے لئے سب سے خوش گوار لمحہ تھا ۔*4:آپ کو اردو ادب کی کون سی صنف پسند ہے؟اور آپ کس صنف پر اچها لکھ سکتے/سکتی ہیں؟*
⚪ جواب:- نعت، غزل اور نظم ۔۔۔۔ غزل اور سیاسی و دینی مضامین ٹھیک ٹھاک لکھ سکتا ہوں۔ *5: اپنی لکهی ہوئی کوئی تخلیق جو آپ کو پسند ہو؟*
⚪جواب:- ایک غزل ہے بجلیوں کو یہ لگتا تھا ڈر جاؤں گا
زد میں آؤں گا ان کی تو مر جاؤں گامیں ہرا پیڑ طوفاں سے لڑتا ہوا
خشک پتوں سا کیسے بکھر جاؤں گا سوچ لے چھوڑ کر ہاتھ میرا بھلا
تم کدھر جاؤ گے میں تو گھر جاؤں گا مت مرے ضبط کا امتحاں اور لو
کھل گئے لب تو حد سے گزر جاؤں گامیں مسافر ہوں ایسا کہ جانے کہاں
چلتے چلتے سر رہ ٹھہر جاؤں گااس کے علاوہ کئی غزلیں اور مضامین بھی ہیں۔*6: کوئی ایسی تحریر جو آپ لکهنا چاہتے/چاہتی ہوں؟*
⚪ جواب:- سعودی عرب کے بنگلہ دیشی صفائی ملازمین پر ایک ناولٹ لکھنے کا ارادہ ہے ۔*7: آپ کی مصروفیت کیا ہیں؟کیا آپ ان مصروفیات سے مطمئن ہیں؟*
⚪ جواب:- درس و تدرس ، صحافت ،شاعری ۔۔۔الحمد للہ میں بالکل مطمئن ہوں ۔*8: آپ کا پسندیدہ رنگ، موسم، پهول اور خوشبو؟*
⚪جواب:- بہار کا موسم ، گیندا پھول اور چمیلی کی خوشبو *9 آپ لکهنے کے لئے کس طرح کا ماحول پسند کرتے/کرتی ہیں؟*
⚪جواب :- مکمل تنہائی *10: کیا آپ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے/گی؟*
⚪جواب:- والد صاحب نے سرکاری ملازمت ملنے کے باوجود نہیں کی اور سبزی فروشی کا پیشہ اختیار کر لیا تھا۔۔چنانچہ عسیری میں زندگی کٹی۔ غربت کی وجہ سے ہی کئی رشتے ٹوٹے ،کئی رشتے چھوٹے ، لیکن آج وہی توڑنے اور چھوڑنے لوگ مجھ سے ملنے کے لۓ وقت مانگتے ہیں،قرض مانگتے ہیں ۔۔۔کیوں کہ آج ان سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں ،اچھا گھر ہے ۔
فللہ الحمدسر اپنا جھکاتے ہیں وہی اب مرے آگے
جو مجھ کو کبھی صاحب دستار نہ سمجھے *11: آپ کی کوئی تصنیف ہے؟ انٹر نیٹ پر آپ کی تخلیق کسی فورم یا ویب پر دستیاب ہو سکتی ہے؟*
⚪جواب:- کوئی تصنیف نہیں ہے ۔ لیکن انٹر نیٹ پر میرےبہت سارے علمی ، ادبی اور سیاسی مضامین اور غزلیں ہیں ۔ بصیرت آن لائن ، سٹار نیوز ، مضامین ڈاٹ کام، ڈیلی آفتاب پاکستان یونیورسل اردو پوسٹ شارجہ اور دیگر ویب سائٹ میں مل سکتے ہیں ۔ *12: آپ کی تخلیق ہندوستان کے کن رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکی ہے ؟ پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ؟*
⚪جواب: ماہنامہ ندائے دارالعلوم دیوبند ۔۔۔روزنامہ انقلاب دہلی /پٹنہ ، قومی تنظیم پٹنہ / رانچی ، پندار پٹنہ ، متاع آخرت کانپور، منصف حیدرآباد، اردو نیوز ،اردو ٹائمز ممبئی ،اخبار مشرق کلکتہ / رانچی پاسبان بنگلور، وغیرہ
پہلا افسانہ خاتون مشرق ماہ دسمبر 1996 میں شائع ہوا تھا ۔۔ *13: آپ کے پسندیدہ شاعر،ادیب یا شخصیت؟*
⚪جواب:- ماضی قریب میں ڈاکٹر کلیم عاجز ، قاضی مجاہدالاسلام قاسمی ان کے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد اور اشفاق احمد *14: اردو ادب کے حوالے سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟*
⚪جواب:- اردو ادب میں بے لوث خدمت کرنے والے خال خال نظر آرہے ہیں ، ہر شخص شہرت کا خواہاں ہے ،مگر شہرت انہیں مل رہی ہے جن کو ادب سے مطلق واقفیت نہیں ہوتی ہے اور اس کے ذمہ دار خود ادب کی روٹی سیکنے والے افراد ہیں۔۔ *15: آپ جو لکهتے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں؟.....کیا آپ، کبهی لکهنا چهوڑ سکتے/سکتی ہیں؟*
⚪جواب:- جی مطمئن ہوں۔ جس دن اطمینان قلب نہیں ہوگا ،اس دن لکھنا چھوڑ دوں گا ۔۔۔ *16: آپ لکهنے کے لئے کس چیز کا استعمال کرتے/کرتی ہیں؟ قلم کاغذ یا موبائل...؟؟؟*
⚪جواب:- مسودہ کے لۓ پہلے قلم کاغذ ، اس کے بعد مبیضہ کے لۓ اکثر لیپ ٹاپ اور کبھی کبھی موبائل *17: اپنے مذہب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟*
⚪جواب:- اسلام ایک مکمل مذہب ہے ۔۔اسی میں ہدایت ہے ۔ اس سے اعلی و ارفع کوئی مذہب نہیں ۔ یہی میرا ایمان و عقیدہ ہے ۔*18: آج جو ہندوستان کے حالات ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے/گی؟*
⚪جواب:- ہندوستان کے حالات ناگفتہ بہ ہوتے جارہے ہیں ، بالخصوص اقلیتی طبقات کے لۓ۔۔۔ بھگوا طاقتوں نے انتظامیہ ،مقننہ ،عدلیہ اور میڈیا جمہوریت کے چاروں ستونوں پر خونی پنجے گاڑ دیئے ہیں۔۔ *19: ادبی کہکشاں میں شامل ہو کر آپ کو کیسا لگا؟ اس گروپ کی کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟*
⚪جواب:- بہت اچھا لگا ، اس کی انفرادیت یہ ہے کہ الٹی سیدھی پوسٹ نہیں ۔۔اور پوسٹ کردہ نثر و نظم پر عمدہ گفتگودانش اثری صاحب نے متاثر کیا ۔*20: اپنے قاری کے لئے کوئی پیغام؟*
⚪جواب:-
کوئی بھی کام کریں، کچھ بھی لکھیں ،اخلاص کا دامن نہ چھوڑیں۔۔مخلصین کو اللہ عزت بھی دیتا ہے اور شہرت بھی دیتا ہے ۔
Author: WafaSoft
Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.
RELATED STORIES
عجائب القرآن مع غرائب القرآن
Popular Tags
Islam
Khawab Ki Tabeer
خواب کی تعبیر
Masail-Fazail
waqiyat
جہنم میں لے جانے والے اعمال
AboutShaikhul
Naatiya Shayeri
Manqabati Shayeri
عجائب القرآن مع غرائب القرآن
آداب حج و عمرہ
islami Shadi
gharelu Ilaj
Quranic Wonders
Nisabunnahaw نصاب النحو
al rashaad
Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri
نِصَابُ الصرف
fikremaqbool
مُرقعِ انوار
Maqbooliyat
حدائق بخشش
بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan)
Taqdeesi Mazameen
Hamdiya Adbi Mazameen
Media
Zakat Zakawat
اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت
اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت
مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی
Mazameen
mazameenealahazrat
گھریلو علاج
شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲)
نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔
Libarary
BooksOfShaikhulislam
Khasiyat e abwab us sarf
fatawa
مقبولیات
کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ)
کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی
News
مذہب اورفدؔا
صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
about
نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی
manaqib
Du’aas& Adhkaar
Kitab-ul-Khair
Some Key Surahs
naatiya adab
نعتیہ ادبی
Shayeri
آیاتِ قرآنی کے انوار
نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya)
نعتیہ ادبی مضامین
غلام ربانی فدا شخص وشاعر
مضامین
Tabsare
تقدیسی شاعری
مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے
مسائل و فضائل
app
books
تبصرہ
تحقیقی مضامین
شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1)
علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی
Hamd-Naat-Manaqib
tahreereAlaHazrat
hayatwokhidmat
اپنے لختِ جگر کے لیے
نقدونظر
ویڈیو
hamdiya Shayeri
photos
FamilyOfShaikhulislam
WrittenStuff
نثر
یادرفتگاں
Tafseer Ashrafi
Introduction
Family
Ghazal
Organization
ابدی زندگی اور اخروی حیات
عقائد
مرتضی مطہری
Gallery
صحرالہولہو
Beauty_and_Health_Tips
Naatiya Books
Sadqah-Fitr_Ke_Masail
نظم
Naat
Shaikh-Ul-Islam Trust
library
شاعری
Madani-Foundation-Hubli
audio
contact
mohaddise-azam-mission
video
افسانہ
حمدونعت
غزل
فوٹو
مناقب
میری کتابیں
کتابیں
Jamiya Nizamiya Hyderabad
Naatiya Adabi Mazameen
Qasaid
dars nizami
interview
انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ
غیرمسلم شعرا
نعت
Abu Sufyan ibn Harb - Warrior
Hazrat Syed Hamza Ashraf
Hegira
Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan
Khutbat-Bartaniae
Naatiya Magizine
Nazam
Shura
Victory
khutbat e bartania
نصاب المنطق
اِسلامی زندگی
عجائب القرآن مع غرائب القرآن
Khawab ki Tabeer
Most Popular
-
سبق نمبر : (8) (۔۔۔۔۔۔باب تَفْعِیْل کی خاصیات۔۔۔۔۔۔) ...
-
سبق نمبر: (10) (۔۔۔۔۔۔باب تَفَعُّل کی خاصیات۔۔۔۔۔۔) اس باب کی خاصیات درج ذیل ہیں: (۱)تعمل(۲)موافقت(۳)ابتداء(۴)اتخا ذ(۵)سلب مأخذ (۶) تدریج ...
-
سبق نمبر : (2) (۔۔۔۔۔۔ باب ضَرَبَ یَضْرِبُ کی خاصیات۔۔۔۔۔۔) اس باب کی خاصیات درج ذیل ہیں: (۱)تعمل (۲)موافقت (۳)اتخاذ(۴)تدریج(۵)کثرتِ مأخذ (...
-
تمام ابواب کو چھ حصوں پر تقسیم کیا جاسکتاہے: (۱)ثلاثی مجرد کے ابواب (۲)ثلاثی مزید فیہ کے ابواب (۳)رباعی مجرد کے ابواب (۴)رباعی مزید...
-
مخصوص قاعدے کے تحت ہمزہ کے ثقل کو دور کرنا''تخفیف''کہلاتا ہے ۔ اگر کلمہ میں ایک ہمزہ ہو تو اس کی تخفیف جائز اور اگ...
-
سبق نمبر : (6) (۔۔۔۔۔۔باب کَرُمَ یَکْرُمُ کی خصوصیات۔۔۔۔۔۔) ''شرح شافیہ ابن حاجب ''میں ہے: وفَعُلَ لِاَفْعَالِ الطبَائِ...
-
نقشہ برائے خاصیات ابواب خاصیات ابواب تعمل ضرب، نصر، فتح ، سمع، کرم، إفعا ل، تفعیل، مفاعلہ، تفعل، تفاعل، استفعال، فعللۃ ۔ موافقت...
-
سبق نمبر : (4) (۔۔۔۔۔۔باب فَتَحَ یَفْتَحُ کی خاصیات۔۔۔۔۔۔) اس باب کی خاصیات درج ذیل ہیں: (1)تعمل (۲)موافقت (۳)اتخاذ(۴)تدریج(۵)کثرت مأخذ (۶)...
-
خلق افعال علامہ شیخ الاسلام امام انواراللہ فاروقی Download
-
نقشہ برائے ثلاثی مزید فیہ باہمزہ وصل ابواب ابواب خاصیات اِفْتِعَالٌ موافقت،مطاوعت،ابتداء،اتخاذ،تدریج،تعدیہ،تخییر،تحویل،تطلیہ، ...
0 Comments: