


نعت
ایک انتہائی چھوٹی بحر میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی مدح سرائی کی کوشش کی ہے
کہاں تک کامیاب ہوں احباب بتائیں
#اختر_نور
آقا.....! میرے
ہم ہیں، تیرے
گھیر رہے ہیں
غم کے گھیرے
بول ہیں تیرے
موتی، ہیــرے
کرکے اشارہ
سورج پھیرے
پورے ہوں گے
کب تک پھیرے
نام جپوں میں
سانجھ سویرے
تیری گلی میں
ڈال دوں ڈیرے
مجھ پہ لگے ہیں
غم کے پہرے
زخم ہیں دل کے
آقا..........! گہرے
کر دو آقا........!
ارماں پورے
نگہ کرم ہو
کشتی تَیرے
دشمن ہوں سب
اندھے، بہرے
نوری کرن اب
دل میں اترے
دیدو حسن کا
صدقہ پیارے!
اور حُسیں کا
جو ہیں نیارے
کاش..... ! قبول
ہوں یہ مصرعے
تب میں جانوں
شعر ہیں تیرے
تیرے در پر
اختر، ٹھہـــــرے

نعت اعلیٰ حضرت آقائے نعمت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی
اُن کی مہک نے دِل کے غُنچے کِھلا دئیے ہیں
جس راہ چل گئے ہیں کُوچے بَسا دیے ہیں
جب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں
جلتے بُجھا دیے ہیں روتے ہنسا دیے ہیں
اِک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا
تم نے تو چلتے پِھرتے مُردے جِلا دیے ہیں
ان کے نثار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
جب یاد آگئے ہیں سب غم بُھلا دیے ہیں
ہم سے فقیر بھی اب پھیری کو اُٹھتے ہوں گے
اب تو غنی کے دَر پر بِستر جما دیے ہیں
اَسرا میں گزرے جس دم بیڑے پہ قُدسیوں کے
ہونے لگی سَلامی پرچَم جھکا دیے ہیں
آنے دو یا ڈُبو دو اب تو تمہاری جانِب
کَشتی تمہیں پہ چھوڑی لنگر اُٹھا دیے ہیں
دُولہا سے اِتنا کہہ دو پیارے سُواری روکو
مشکل میں ہیں براتی پُرخار بادیے ہیں
اللہ کیا جہنّم اب بھی نہ سَرد ہوگا
رو رو کے مصطفیٰ نے دریا بہا دیے ہیں
میرے کریم سے گر قطرہ کِسی نے مانگا
دریا بہا دیے ہیں دُر بے بہا دیے ہیں
مُلکِ سُخَن کی شاہی تم کو رضاؔ مُسلَّم
جس سَمْت آ گئے ہو سِکّے بٹھا دیے ہیں

نعت
آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے
کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہے
ارے او چھاؤنی چھانے والے
ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے
دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے
ارے بد فَال بُری ہوتی ہے
دیس کا جنگلا سُنانے والے
سُن لیں اَعدا میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں بنانے والے
آنکھیں کچھ کہتی ہیں تجھ سے پیغام
او درِ یار کے جانے والے
پھر نہ کروٹ لی مدینہ کی طرف
ارے چل جُھوٹے بہانے والے
نفس میں خاک ہوا تو نہ مِٹا
ہے مِری جان کے کھانے والے
جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو!
طیبہ سے خُلد میں آنے والے
نِیم جلوے میں دو عَالم گلزار
واہ وا رنگ جمانے والے
حُسن تیرا سا نہ دیکھا نہ سُنا
کہتے ہیں اگلے زمانے والے
وہی دُھوم ان کی ہے ما شآء اللہ
مِٹ گئے آپ مِٹانے والے
لبِ سیراب کا صَدقہ پانی
اے لگی دل کی بُجھانے والے
ساتھ لے لو مجھے میں مجرم ہوں
راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے
ہو گیا دَھک سے کلیجَا میرا
ہائے رُخصت کی سُنانے والے
خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز
کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے
کشتۂ دشت حرم جنّت کی
کھڑکیاں اپنے سِرہانے والے
کیوں رضاؔ آج گلی سُونی ہے
اُٹھ مِرے دُھوم مچانے والے
عجائب القرآن مع غرائب القرآن
Popular Tags
اِسلامی زندگی
عجائب القرآن مع غرائب القرآن
Khawab ki Tabeer
Most Popular
-
خلق افعال علامہ شیخ الاسلام امام انواراللہ فاروقی Download
-
سبق نمبر: (10) (۔۔۔۔۔۔باب تَفَعُّل کی خاصیات۔۔۔۔۔۔) اس باب کی خاصیات درج ذیل ہیں: (۱)تعمل(۲)موافقت(۳)ابتداء(۴)اتخا ذ(۵)سلب مأخذ (۶) تدریج ...
-
(۱)۔۔۔۔۔۔ اِفْتِعَالٌ: باب اِفْتِعَالٌ میں فاء کلمہ کے بعد تاء زائدہ ہوتی ہے۔جیسےاِجْتَنَبَ۔ بنانے کا طریقہ: ثلاثی مجرد کے ف...
-
نقشہ برائے ثلاثی مزید فیہ باہمزہ وصل ابواب ابواب خاصیات اِفْتِعَالٌ موافقت،مطاوعت،ابتداء،اتخاذ،تدریج،تعدیہ،تخییر،تحویل،تطلیہ، ...
-
سبق نمبر : (8) (۔۔۔۔۔۔باب تَفْعِیْل کی خاصیات۔۔۔۔۔۔) ...
-
مولاناشاہ عبدالعزیز دہلوی کو گنگوہی نے تقیہ بازبتادیا اور شاہ اسحاق دہلوی وہابی تھے اور گنگوہی صاحب کی گواہی مفتی محبوب علی خان ممبئی کا ...
-
حروف اصلیہ اور حروف زائدہ کے ا عتبار سے کلمہ کی چھ اقسا م ہیں: (۱)ثلاثی مجرد (۲)ثلاثی مزیدفیہ (۳) ربا عی مجرد (۴)رباعی مزیدفیہ ...
-
نکاح سے مال میں برکت کے متعلِّق احادیث ٭تم نکاح کے ذریعے رزق تلاش کرو۔ (2)٭عورتوں سے نکاح کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس (اللّٰہ تعالیٰ کی طرف...
-
ثلاثی مزیدفیہ سے ناقص واوی وناقص یائی کے آٹھ ابواب استعمال ہوتے ہیں : (۱)اِفْعَالٌ (۲)تَفْعِیْلٌ (۳)مُفَاعَلَۃٌ (۴)تَفَعُّلٌ (...
-
Tehqeeqat Ishq By Makhdoom Ashraf Ashrafi Download Tehqeeqat ishq by on Scribd