فی زمانہ رائج مائیوں اور اُبٹن کی حیثیّت

فی زمانہ رائج مائیوں اور اُبٹن کی حیثیّت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کل رَسْمِ مائیوں اور اُبٹن کی صورت بھی انتہائی بگڑ چکی ہے ،  اس میں بھی غیر مَحْرَم  مرد و عورت اکٹھے ہوتے ہیں ، دُولھا کو اس کے خاندان کی نامَحْرَم عورتیں بلکہ نوجوان لڑکیاں بھی اُبٹن اور مہندی لگاتی ہیں حالانکہ مرد کیلئے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا تو ویسے ہی حرام ہے خواہ اُسے نامَحْرَم لڑکیاں نہ بھی لگائیں جیساکہ فتاوی رضویہ میں ہے : مرد کو ہتھیلی یاتلوے بلکہ صرف ناخنوں ہی میں مہندی لگانی (بھی) حرام ہے۔ (2)غور کیجئے!مرد کیلئے صرف مہندی لگانے کوبھی  ناجائز و حرام قرار دیا گیا ہے۔ اگر یہی  مہندی نامَحْرَم لڑکیاں لگائیں تو کیا گُناہ پر گُناہ نہیں ؟ جس پر طُرّہ یہ کہ وہ لڑکیاں اُبٹن اور مہندی لگاتے ہوئے ہنسی مذاق کرتی ہیں اور عشقیہ و فسقیہ اشعار یا تو خود گنگناتی ہیں یا پھر اس قسم کے سنگیت  کی دُھنوں  میں یہ رَسْم ادا کرتی ہیں ، کہیں کہیں دُلہن کی بہنیں دُولھا کو اُبٹن لگاتی ہیں ، اب تو اس میں مزید جِدّت آگئی ہے کہ مائیوں کی رَسْم کیلئے دُولھا اور دُلہن ایک ہی جگہ اکٹھے ہوتے ہیں بلکہ جن لوگوں کی دولت سر چڑھ کر بولتی ہے وہ یہ رَسْم “ شادی ہال “ میں کرتے ہیں جہاں دُولھا دُلہن کو منچ (Stage)پر بٹھایا جاتا ہے اور دونوں خاندانوں کے مرد اور عورتیں جن میں بہت سے ایک دوسرے کیلئے نامَحْرَم ہوتے ہیں ، اپنے ہاتھ سے دُولھا اور دُلہن کو مٹھائی کھلاتے اور ساتھ بیٹھ کر مُووی  بھی بنواتے ہیں ۔ لہٰذا اس طرح کی مائیوں اور اُبٹن سراسر ناجائز ہے اور اس سے بچنا لازم ہے۔ انہی خرافات کی وجہ سے مفسر شہیر ، حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  شادی بیاہ کی غیر شَرْعی رُسُومات کی ضمن میں فرماتے ہیں کہ ان تما م رَسْموں میں بَدتر رَسْم مائیوں ، اُبٹن کی رسمیں ہیں جس میں اپنی پرائی عورتیں جمع ہوکر دُولھا کے اُبٹن ، مہندی لگاتی ہیں ، آپس میں ہنسی مذاق ،  دل لگی ، دُولھا سے مذاق وغیرہ بہت بے عزّتی کی باتیں ہوتی ہیں ۔ (1)

________________________________
1 -   اسلامی زندگی ، ص ۳۵



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular