بوفے سِسٹم کی خرابیاں

بوفے سِسٹم کی خرابیاں

جہاں تک بوفے سِسٹم کا تعلُّق ہے تو اس کا رَواج بھی شادیوں سے ختم ہونا چاہئے کیونکہ یہ شَرْعی  اور اَخلاقی خرابیوں کا سبب بنتا ہے۔ مثلاً ٭ بوفے سِسٹم کی ایک خرابی بدتہذیبی ہے یعنی جن شادیوں میں بوفے سِسٹم ہوتا ہے اُن میں کھانا شروع ہوتے ہی لوگ معیوب اور بے ڈھنگے انداز میں کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں ، عُموماً مہذّب نظر آنے والے بھی جن غیر مہذّب حرکتوں کا مُظاہَرہ کرتے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ٭دوسری خرابی حق تلفی ہے ، لوگ کھانا حاصل کرنے کے لئے حد سے بڑھی ہوئی بےصبری کی وجہ سے بوفے پر پہلے سے کھڑے ہوئے لوگوں کو نظر انداز کردیتے ہیں اور کمالِ ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اُن سے پہلے ہی سامنے والے کے ہاتھ سے چمچا جَھپَٹ کر خود کھانا نکال لیتے ہیں  اور یوں حق تلفی کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ ٭تیسری خرابی ایذائے مُسْلِم  ہے کہ بعض اوقات لوگ بے صبری ، چھینا جھپٹی اور جلد بازی کی وجہ سے دوسروں کے نئے نویلے یا صاف سُتھرے کپڑے داغدار کر بیٹھتے ہیں ، کبھی کبھار تو سالن سے بھری پلیٹ ہی کسی کے کپڑوں  پر گر جاتی ہے جس سے نہ صرف اُسے دوسرے مہمانوں کے سامنے سخت شرمندگی ہوتی ہے بلکہ اُس کی دل آزاری بھی ہوتی ہے۔ ٭ چوتھی خرابی کھانے کا ضائع ہونا ہے ، کیونکہ کھانے کی حرص کی وجہ سے یا بار بار اُٹھنے کی زحمت سے بچنے کیلئے لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا اپنی پلیٹ میں نکال لیتے ہیں بلکہ بیک  وقت مختلف چیزوں کی ایک ایک پلیٹ بھر کر اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں مگر تھوڑا تھوڑا کھا کر بقیہ کھانا پلیٹوں میں بچا کر چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر اچھا خاصا کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ 

خُدارا ہوش کیجئے! رزق کی قدر کیجئے !! رزق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بہت بڑی نعمت ہے ، اسے ضائع ہونے سے بچائیے ، جو کھانا ہماری نادانی کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے اُس سے کسی بُھوکے کا پیٹ بھر سکتا ہے بلکہ بُھوک سے مرنے والے کی جان بھی بچ سکتی ہے۔ لہٰذا کہیں بھی کھانا کھائیں تو اُسے ضائع نہ ہونے دیں بلکہ جتنی ضرورت ہو اتنا ہی کھانا پلیٹ میں نکالیں ۔ شادی وغیرہ کے موقع پر خاص طور پر میزبان کو چاہئے کہ کھانا کھلانے کا ایسا بندو بست کرے کہ بیان کردہ دیگر خرابیوں سے بھی بچا جاسکے اور کھانا بھی ضائع نہ ہو ، برتنوں کا جُوٹھا کھانا بھی پھینکنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیجئے۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular