(58)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہلاکت وبربادی ہے، مکمل بربادی ہے اس شخص کے لئے جو اپنے عيال کو بھلائی ميں چھوڑے اور اپنے رب عزوجل کے پاس برائی سے حاضر ہو۔'' (فردوس الاخبارللدیلمی،باب الواؤ،الحدیث:۷۴۶۵،ج۲،ص۴۰۸)
(59)۔۔۔۔۔۔نبی کريم، رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''مؤمن ميں دو خصلتيں جمع نہيں ہو سکتيں: (۱)بخل اور (۲)جھوٹ۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال البخل من الاکمال،الحدیث:۷۳۸۸،ج۳،ص۱۸۱)
(60)۔۔۔۔۔۔حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے ارشاد فرمایا:''سردار بخيل نہيں ہو سکتا۔''
(المرجع السابق،الحدیث:۷۳۸۹،ج۳،ص ۱۸۱)
0 Comments: