(۷) تعمیر مساجد

حدیث:

    عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ بَنٰی لِلّٰہِ مَسْجِدًا بَنَی اللہُ لَہٗ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ (1)  (مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۸)
    حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو اللہ عزوجل کے لئے ایک مسجد بنائے گا تو اللہ عزوجل اُس کے لئے جنت میں ایک گھر بنادے گا۔

تشریحات و فوائد


 (۱)اس حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے مسجدوں کی تعمیر پر جنت کا وعدہ فرمایا ہے کہ جو مسلمان کوئی مسجد بنادے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنادے گا۔
(۲)واضح رہے کہ اس حدیث میں مَسْجِدًا اور بَیْتًا دونوں لفظ نکرہ لائے گئے ہیں۔ مگر مَسْجِدًا میں تنکیر تحقیر کے لئے اور بَیْتًا میں تنکیر تعظیم کے لئے ہے جس کا حاصل مطلب یہ ہوا کہ جو مسلمان چھوٹی سے چھوٹی مسجد بھی تعمیر کریگا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے بہت بڑا عالیشان مکان جنت میں بنادے گا۔
(۳) حدیث میں للہ کا لفظ اس بات کی وضاحت کے لئے ہے کہ جو شخص خالص اللہ تعالیٰ ہی کی رضا اور خوشنودی کے لئے مسجد بنائے گا اسی کے لئے یہ اجرعظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھربنادے گااور اگر خدانخواستہ کوئی اپنی کسی دنیاوی غرض یا نام و نمود یا ریا کاری اوراپنی شہرت کے لئے مسجد بنائے تو ہر گز ہرگز اس کو یہ اجرو ثواب نہیں ملے گاکیونکہ اِن صورتوں میں مسجد کی تعمیر خالصًالوجہ اللہ نہیں ہوئی بلکہ غرضِ دنیاوی و خواہشِ نفسانی کا اِس میں عمل دخل ہوگیا جو اجرو ثواب کو غارت کردینے والی چیز ہے اس لئے اِس بری نیت سے مسجد بنانے میں کوئی ثواب نہیں ملے گا۔ بلکہ گناہ ہوگا کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ '' اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ'' یعنی عمل کا دارومدار نیت پر  ہے۔ یعنی ہر نیک عمل پر ثواب اُسی وقت ملے گا جب کہ نیک عمل کو اچھی نیت سے کیا جائے اگر نیت اچھی نہ ہوئی تو کتنا ہی نیک عمل کیوں نہ ہو اس پر کوئی ثواب نہیں ملے گا۔
(۴)جس طرح نئی مسجد تعمیر کرنے کا بہت بڑااجرو ثواب ہے، اسی طرح پرانی ٹوٹی پھوٹی مسجدوں کی مرمت اور اُن کی صفائی ستھرائی اور آباد کاری کا بھی بہت بڑا اجرو ثواب ہے۔ چنانچہ ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس کو تم لوگ دیکھو کہ وہ مسجدوں کی خدمت و خبر گیری کرتا رہتا ہے تو تم لوگ اس کے صاحبِ ایمان ہونے کی شہادت دو اور یقین رکھوکہ بلاشبہ اُس کے دل میں ایمان کی روشنی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ  (1)

یعنی صرف وہی شخص مسجدوں کی تعمیرو آبادکاری کریگاجواللہ اورقیامت کے دن پرایمان رکھتاہے۔
                        (مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۹)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الصلاۃ،باب المساجد...الخ،الحدیث:۶۹۷،ج۱، ص۱۴۷
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:اللہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جواللہ اورقیامت پرایمان لاتے۔(پ۱۰،التوبۃ:۱۸)وسنن الترمذی،کتاب الایمان،باب ماجاء فی حرمۃ الصلاۃ،الحدیث۲۶۲۶،ج۴،ص۲۸۰

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular