عورتوں کے سونے کے زيورات پہننے پرگذشتہ شدید وعيدوں کے جوابات

 بہت سی احادیثِ مبارکہ ميں عورتوں کے سونے کے زيورات پہننے پرشدید وعيديں گذشتہ صفحات ميں گزر چکی ہيں جن کے چند جوابات درج ذيل ہيں:
(۱)۔۔۔۔۔۔عورتوں کے لئے سونے کے زيورات کاجوازثابت ہونے سے يہ احادیثِ مبارکہ منسوخ ہوگئیں۔
(۲)۔۔۔۔۔۔يہ حکم ان کے لئے ہے جو ان زيورات کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتیں مگر جو ان کی واجب زکوٰۃ ادا کرتی ہیں۔ ان کے لئے یہ حکم نہیں اور صحابہ کرام علیہم الرضوان و تابعين کرام رحمہم اللہ تعالیٰکی ايک جماعت کا اسی پر عمل ہے اورحضرت سیدنا امام اعظم ابوحنيفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اصحاب رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس سلسلے ميں ان کی پيروی کی اور ابن منذر نے بھی اسی مؤقف کو اختيار کيا جبکہ ديگر صحابہ کرام علیہم الرضوان، تابعين کرام رحمہم اللہ تعالیٰاور ان کے بعد کے ائمہ مثلاًحضرت سیدناامام مالک ،حضرت سیدناامام شافعی علیہ رحمۃاللہ الکافی اورحضرت سیدنا امام احمد رحمہم اللہ تعالیٰ زيورات ميں زکوٰۃ کے واجب نہ ہونے کے قائل ہيں۔
     علامہ خطابی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں :''آيات کا ظاہری معنی اس پہلی جماعت کے مؤقف پردلیل ہے کہ جس نے زيورات ميں زکوٰۃ کو واجب قرار ديا اور احادیثِ مبارکہ بھی اسی مؤقف کی تائيد کر رہی ہيں جبکہ جن حضرات نے زکوٰۃ کو ساقط قرار ديا ہے انہوں نے قياس اور غور و فکرکو ا ختيار کيا اور ان کے پاس ايک حدیثِ پاک بھی ہے جبکہ احتياط زکوٰۃ کی ادائيگی ميں ہے۔''
(۳)۔۔۔۔۔۔يہ حکم ان عورتوں کے لئے ہے جو زيورات سے زينت حاصل کريں اور اسے غير مردوں پر ظاہر کريں اس کی دليل ابو داؤد و نسائی شريف کی حدیثِ پاک ہے :
(74)۔۔۔۔۔۔سرکارِ مدينہ، راحتِ قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم ميں سے جو عورت سونے کا زيور پہنے اور اسے ظاہر کرے اسے عذاب ميں مبتلا کيا جائے گا۔''


 (سنن ابی داؤد،کتاب الخاتم ، باب ماجاء فی الذھب للنسائی،الحدیث:۴۲۳۷،ص۱۵۳۱)

    البتہ يہ بات بھی درجہ صحت تک پہنچ چکی ہے کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اپنے عيال کو زيورات اور ريشم پہننے سے منع فرماتے اور ارشاد فرماتے :
(75)۔۔۔۔۔۔''اگر تم جنت کے زيورات اور ريشم پسند کرتی ہو تو دنيا ميں يہ دونوں چيزيں ہر گز نہ پہنو۔''

 (شرح معانی الآثار، کتاب الکراہۃ،باب لبس الحریر،الحدیث: ۶۵۷۲،ج۴،ص۵۶)

 (۴)۔۔۔۔۔۔ممانعت کا سبب اس سلسلہ ميں وارد ہونے والی شدید وعید ہے جيسا کہ بيان ہو چکا ہے کہ اسراف ميں ڈال دينے والی چیز سونے چاندی کو حرام کر ديتی ہے۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular