حضرت سیدنا آدم و موسیٰ علیہماالصلوٰۃالسلام کے درمیان مباحثہ :

 (65)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باِذنِ پروردْگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''حضرت آدم وموسیٰ (علیہما الصلوٰۃ و السلام )میں مباحثہ ہوا تو حضرت موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ و السلام )نے فرمایا :''آپ تو وہ ہیں جنہیں اللہ عزوجل نے اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا، آپ میں اپنی جانب سے روح پھونکی، اپنے ملائکہ سے آپ کو سجدہ کروایا اور اپنی جنت میں ٹھہرایا لیکن آپ نے اپنی لغزش کی وجہ سے لوگوں کو جنت سے نکال کر انہیں بدبخت کر دیا۔'' تو حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام)نے ارشاد فرمایا: ''اے موسیٰ! تم وہ ہو جسے اللہ عزوجل نے اپنی رسالت کے لئے چنا اور تم پر تورات نازل فرمائی تو کیا تم مجھے ایسی بات پر ملامت کرتے ہو جسے اللہ عزوجل نے مجھے پیدا کرنے سے پہلے ہی میرے لئے لکھ دیا تھا۔'' تو اس طرح حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام) حضرت موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) پر بحث میں غالب آ گئے۔''

     (جمع الجوامع، قسم الاقوال، الحدیث: ۵۷۸،ج۱،ص۱۰۸)

 (66)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''حضرت موسیٰ(علیہ الصلوٰۃ و السلام) نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی:'' مجھے حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام) سے ملوادے۔'' تو جب اللہ عزوجل نے انہیں حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام)سے ملوایا تو حضرت موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) نے حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام) سے عرض کی :''آپ ہی ہمارے باپ آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام)ہیں؟ آپ ہی وہ ہیں جن میں اللہ عزوجل نے اپنی جانب سے روح پھونکی ، آپ کو تمام اسمأ کا علم عطا فرمایا اور فرشتوں کو حکم دیا تو انہوں نے آپ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) کو سجدہ کیا؟'' حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام) نے ارشاد فرمایا:''جی ہاں! '' حضرت موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) نے کہا:''پھر آپ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) کو ہمیں اور اپنے آپ کوجنت سے نکلوانے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟'' تو حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام) نے پوچھا:''تم کون ہو؟'' انہوں نے بتایا :''میں موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) ہوں۔''تو حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام) نے ارشاد فرمایا :''تم بنی اسرائیل کے وہی نبی ہو جنہیں اللہ عزوجل نے حجاب کے پیچھے سے اپنے کلا م سے مشرف فرمایا اس وقت تمہارے اور اللہ عزوجل کے درمیان مخلوق میں سے کوئی قاصد نہ تھا؟'' تو انہوں نے جواب دیا :''ہاں! '' حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ و السلام)نے ارشاد فرمایا:''تو کیا تم نے میری پیدا ئش سے پہلے میرے بارے میں لکھی گئی بات کو اپنی کتاب میں نہ پایا؟'' انہوں نے عرض کی :''ہاں! پایا تھا'' تو حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام)نے ارشاد فرمایا: ''تو پھر تم مجھے ایسی بات پر کیوں ملامت کرتے ہو جس کے بارے میں اللہ عزوجل نے پہلے ہی سے فیصلہ فرما دیا تھا۔'' اس طرح حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام) حضرت موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ و السلام) پر غالب آ گئے۔


 (سنن ا بی داؤد،کتاب السنۃ ،باب فی القدر، الحدیث: ۴۷۰۲،ص۱۵۶۸)

    گذشتہ احادیث کے علا وہ بھی قَد ْرِیَہ کے بارے میں کچھ احادیث آئی ہیں جن کومعتزلہ پرمحمول کیا جا سکتا ہے اور اہلِسنت ان گمراہ اور بدعتی لوگوں کے اس قول سے بری ہیں کہ''اہل سنت ہی قَد ْرِیَہ ہیں۔''
(67)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہر اُمت میں مجوسی ہوتے ہیں اور اس اُمت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تقدیر کوئی چیز نہیں، لہٰذا اگر وہ لوگ بیمار ہوں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں شرکت نہ کرو۔''

 (المسندللامام احمد بن حنبل ،مسند عبداللہ بن عمر بن الخطاب،الحدیث: ۵۵۸۸،ج۲،ص۳۸۹)

 (68)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہر اُمت میں مجوسی ہوتے ہیں اور اس اُمت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تقدیر کوئی چیز نہیں، لہٰذا اگروہ لوگ بیمار ہوں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں شرکت نہ کرو اور وہ دجال کا گروہ ہیں اوراللہ عزوجل ان لوگوں کا حشر دجال کے ساتھ فرمائے گا۔''

 (جامع الاحادیث، قسم الاقوال، الحدیث: ۱۷۲۶۹،ج۵،ص۷۳)

 (69)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''عنقریب میری اُمت میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو تقدیر کو جھٹلائیں گے۔''

(المسندللامام احمد بن حنبل ،مسند عبداللہ بن عمر،الحدیث:۵۶۴۳،ج۲،ص۳۹۹)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular