کبيرہ نمبر190: شراب بنانے والے کوانگوراورکشمش بيچنا ۱؎ کبيرہ نمبر191: امرد سے بدکاری کرنے والے کواَمردبيچنا کبيرہ نمبر192: بد کاری پر اکسانے والے کو لونڈی بيچنا کبيرہ نمبر193: لہو و لعب کے آلات بنانے والے کو لکڑی بيچنا کبيرہ نمبر194: دشمنانِ اسلام کو بطورِامداد اَسلِحہ بيچنا کبيرہ نمبر195: شراب پينے والے کو شراب بيچنا کبيرہ نمبر196: بھنگ پینے والے کو بھنگ بيچنا

کبيرہ نمبر190:    شراب بنانے والے کوانگوراورکشمش بيچنا ۱؎
کبيرہ نمبر191:    امرد سے بدکاری کرنے والے کواَمردبيچنا
کبيرہ نمبر192:    بد کاری پر اکسانے والے کو لونڈی بيچنا
کبيرہ نمبر193:    لہو و لعب کے آلات بنانے والے کو لکڑی بيچنا
کبيرہ نمبر194:    دشمنانِ اسلام کو بطورِامداد اَسلِحہ بيچنا
کبيرہ نمبر195:    شراب پينے والے کو شراب بيچنا
کبيرہ نمبر196:    بھنگ پینے والے کو بھنگ بيچنا

    ان سات کو بھی کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا ہے کيونکہ ان کا ضرر بہت عظيم ہے اور قاعدہ ہے کہ وسائل کے لئے بھی مقاصد کا ہی حکم ہوتا ہے اور چونکہ ان تمام کے مقاصد کبيرہ گناہ ہيں، لہذا وسائل کا حکم بھی يہی ہوناچاہے۔
    کتاب الطہارۃ کے شروع ميں مذکور حديث پاک اس کی شہادت ديتی ہے:''جس نے برا طريقہ ايجاد کيا اس پر اس کا گناہ ہو گا اور قيامت کے دن تک اس پر عمل کرنے والوں کا گناہ ہو گا۔''
    یہاں ظن بھی حرمت کی جانب نسبت کے اعتبار سے علم یقینی کی طرح ہی ہے، اور ان گناہوں کے کبيرہ ہونے کا جہاں تک تعلق ہے تو اس ميں ذہن تردد کا شکار ہے اور اسی طرح ذہن اس ميں بھی متردد ہے کہ اگر ايک شخص نے اپنی لونڈی ايسے شخص کو بيچی جو اسے بدکاری پر اکساتا ہے اور اسلحہ باغيوں کو بيچاتا کہ وہ مسلمانوں سے جنگ کرنے پر مدد حاصل کريں اور مرغ اور بيل اس شخص کو بيچے جو اِن کی لڑائی کراتا ہے تو ان تمام صورتوں ميں ذہن ان کے کبيرہ ہونے کے بارے ميں متردد ہو جاتا ہے، ہاں البتہ ان ميں سے بعض بعض سے زيادہ کبيرہ ہونے کے قريب ہيں، پھر ميں نے شیخ الاسلام علائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو ديکھا کہ انہوں نے ارشاد فرمایا:''ہمارے اصحاب نے نص قائم کی ہے کہ شراب کا بيچنا کبيرہ گناہ ہے اوريہ اپنے عادی کو فاسق کر ديتی ہے اور اسی طرح اس کے خريدنے، قيمت کھانے، لدوانے اور اس ميں کسی قسم کی کوشش کرنے کا بھی يہی حکم ہے۔''



۱؎:فتاوی عالمگیری میں فتاوی قاضی خان سے ہے:''سراج الامہ حضرت سیدناامام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نزدیک اُس شخص کوانگورکاشیرہ فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں جواس سے شراب بنائے گاجبکہ صاحبین (یعنی امام ابویوسف وامام محمد)رحمہمااللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ''ایساکرنامکروہ ہے۔''اورسیدناامام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کے مطابق بھی اس وقت مکروہ ہے جب وہ کسی ذمی (کافر) کواتنے دام میں بیچے کہ اتنے دام میں مسلمان نہ خریدے اوراگرمسلمان بھی اتنے دام میں خریدنے پرراضی ہوتواس وقت شراب بنانے والے کوانگورکاشیرہ بیچنامکروہ ہے اوریہ ایساہی ہے جیسے کوئی انگورکاباغ بیچے اوراسے معلوم بھی ہے کہ خریدارانگوروں سے شراب بنائے گا،اس صورت میں اگربیچنے سے اس کی نیت محض ثمن (یعنی قیمت)حاصل کرناہے توبیچنے میں کوئی حرج نہیں اوراگراس کامقصودیہ ہے کہ اس سے شراب حاصل کی جائے تومکروہ ہے اوریہی تفصیل انگورکاباغ لگانے میں ہے کہ اگروہ شراب حاصل کرنے کی نیت سے اُگاتاہے تومکروہ ہے اوراگرمقصود انگورحاصل کرناہوتومکروہ نہیں،اورافضل یہ ہے کہ شراب بنانے والے کوانگورکاشیرہ نہ بیچاجائے۔واللہ تعالیٰ اعلم    (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الاشربہ،الباب الثانی فی المتفرقات،ج۵،ص۴۱۶۔۴۱۷)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular