کبيرہ نمبر149: احرام کھولنےسے پہلے اپنے اختيار سے جماع کرنا

یعنی حج يا عمرے کے دوران احرام کھولنے سے پہلے جان بوجھ کر اپنے اختيارسے جماع کرنایعنی عضوتناسل
کی سپاری يا اس کی مقدار، اگرچہ کٹے ہوئے عضو سے ہو، کسی(انسان یاچوپائے)کی فرج ميں داخل کرنا ۱؎
    اگرچہ ميں نے اس کے بارے ميں نہ تو کوئی وعيد ديکھی ہے نہ ہی کسی کو اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کرتے ہوئے پایا
ہے، مگر علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک جماع کے ذريعے روزہ توڑنے کو کبيرہ گناہ قرار دينے پر قياس کی وجہ سے، جماع کے ذريعے حج کے اَرکان فاسد کرنے کا حکم بھی يہی ہونا چاہے بلکہ اس کا کبيرہ ہونا اولیٰ ہے کہ روزہ دار جب جماع کے علاوہ کسی اور ذريعے سے روزہ فاسد کرے تو اس پر گناہ اور روزہ قضاء کرنے کے علاوہ کوئی اور چيزلازم نہيں ہوتی جبکہ يہاں اس پر گناہ اور فاسد کردہ عمل کی قضاء کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوتا ہے اور وہ کفارہ ایک اونٹ ذبح کرنا ہے جوکہ پورے پانچ سال کا ہوتا ہے اگر وہ اس سے عاجز ہو توثنيہ گائے ذبح کرے جو کہ پورے دوسال کی ہوتی ہے اگر اس سے بھی عاجز ہو تو سات جذعہ بکرياں ذبح کرے جذعہ ايک سالہ بکری کو کہتے ہيں، جبکہ ثنيہ دو سالہ بکری کو کہتے ہيں، اگر اس سے بھی عاجز ہو تو ايک بدنہ(يعنی قربانی کے جانور)کی قيمت سے اتنی گندم خريدے جتنی فطرے ميں کفايت کرتی ہے اور اسے صدقہ کر دے اور اگر اس سے بھی عاجزہو تو ہر مد يعنی تقريباََ2کلو 25گرام کے عوض ميں ايک روزہ رکھے اور فساد پورا کرے اور حرم ميں روزہ رکھنا زيادہ بہتر ہے۔


۱؎ :صدرالشريعہ،بدرالطريقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی'' بہارشريعت'' ميں اس مسئلہ کی چندجزئیات نقل فرماتے ہيں،جو یہ ہيں:''جانور یا مردہ یا بہت چھوٹی لڑکی سے جماع کیا تو حج فاسد نہ ہو گا انزال ہو یا نہیں مگرانزال ہواتودم لازم۔۔۔۔۔۔عورت نے جانور سے وطی کرائی یا کسی آدمی یا جانور کا کٹاہوا آلہ اندر رکھ لیاحج فاسد ہو گیا۔۔۔۔۔۔وقوفِ عرفہ سے پہلے جماع کیا توحج فاسدہو گیا اسے حج کی طرح پورا کر کے دم دے اور سالِ آئندہ ہی میں اس کی قضا کرلے، عورت بھی احرام حج میں تھی تو اس پر بھی یہی لازم ہے۔۔۔۔۔۔وقوف کے بعد جماع سے حج تو نہ جائے گا مگر حلق وطواف سے پہلے کیاتوبُدنہ دے اور حلق کے بعد(کیا) تودم اور بہتراب بھی بدنہ ہے اور دونوں کے بعد کیا توکچھ نہیں،طواف سے مراداکثرہے یعنی چار پھیرے ہیں۔''         (بہارِشریعت،حصہ۶،ص۷۴،۷۵)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular