غرابتِ سند کے اعتبار سے خبرِ غریب کی اقسام

سند میں غرابت کے اعتبار سے خبرِ غریب کی دو قسمیں ہیں:
(۱)۔۔۔۔۔۔فردِ مطلق        (۲)۔۔۔۔۔۔ فردِ نِسبی

(۱)۔۔۔۔۔۔فردِ مُطْلَق:

    وہ حدیثِ غریب جس کی اصل سند میں غرابت ہو، اصل سند سے مراد سند کی وہ طرف ہے جس میں صحابی ہو۔یعنی صحابی سے صرف ایک تابعی روایت کرے۔
مثال:

    ''اَلْوَلَاءُ لُحْمَۃٌ کَلُحْمَۃِ النَّسَبِ لَا یُبَاعُ وَلاَ یُوْھَبُ وَلَا یُوْرَثُ'' ترجمہ: ولاء نسبی رشتے کی طرح ایک رشتہ ہے اسے نہ بیچاجاسکتاہے نہ ہبہ کیا جاسکتاہے اور نہ ہی اس کا وارث ہوا جاسکتاہے۔اس حدیث کو حضرت عبد اللہ بن دینار (تابعی)رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے اکیلے روایت کیا ہے۔

(۲)۔۔۔۔۔۔فردِ نِسبْی:

    وہ حدیثِ غریب جس کے درمیانِ سند میں غرابت ہویعنی اصلِ سند میں تو راوی کثیر ہوں لیکن اثناءِ سند میں کوئی راوی اکیلا رہ جائے۔
مثال:

    ''أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّۃَ وَعَلٰی رَأْسِہٖ الْمِغْفَرُ۔'' ترجمہ:نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے سر اقدس پر خَود تھا۔اس حدیث کے درمیانِ سند میں امام مالک، امام زہری سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔
نوٹ:
    (i)فرد مطلق اور فرد نسبی خبر غریب کی قسمیں ہیں اور خبر غریب کا حکم گذرچکا ہے لہذا اعادہ کی ضرورت نہیں ۔(ii)فرد کا اکثر اطلاق فرد مطلق پر اور غریب کا اکثر اطلاق فرد نسبی پر ہوتاہے۔

(مشق)
سوال نمبر (1):فرد مطلق وفرد نسبی کس حدیث کی اقسام ہیں؟
سوال نمبر (2):فرد مطلق وفرد نسبی کی طرف حدیث کی تقسیم کس اعتبار سے کی گئی ہے؟
سوال نمبر (3):فرد مطلق کی تعریف مثال اور حکم بیان کریں۔
سوال نمبر (4):فرد نسبی کی تعریف مثال اور حکم بیان کریں۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular