(1)جس شخص کو بد ہضمی کی شکایت ہو اور وہ نیچے دی ہوئی ان دو آیات کریمہ کو پڑھ کر اپنے ہاتھ پر دم کر کے اُسے پیٹ پر پھیرے اور کھانے وغیرہ پر دم کر کے کھانا کھایا کرے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّبد ہضمی کی شکایت دُور ہو جائے گی۔آیتِ مبارکہ یہ ہے:
کُلُوۡا وَاشْرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۴۴﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صِلہ بے شک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ (پ29 المرسلٰت 43،44)
(2) امام کمالُ الدِّین دَمیری علیہ ر حمۃ اللہِ القوی بعض عُلمائے کرام سے نَقْل کرتے ہیں: جس نے کھانا زِیادہ کھا لیا اور بدہَضمی کا خوف ہو وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیرتا ہوا تین مرتبہ یہ کہے:
اَللَّیْلَۃُ لَیْلَۃُعِیْدِی یَاکَرِشِیْ وَرَضِیَ اللہُ عَنْ سَيِّدِی اَبِیْ عَبْدِ اللہِ الْقَرَشِی۔
ترجمہ: اے میرے مِعدے آجکی رات میری عید کی رات ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ راضی ہو ہمارے سردار حضرتِ ابو عبداللہ قرشی (1)سے۔
اور اگر دِن کا وَقْت ہو تو اَللَّیْلَۃُ لَیْلَۃُعِیْدِی کی جگہ اَلْیَوْمُ یَوْمُ عِیْدِی کہے ۔
(فیضانِ سنت ج 1 ص 609، حیاۃُ الحیوان الکبریٰ ج1 ص 460)
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1)سیِّدی ابو عبداللہ قرشی ہاشمی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی اکابر اولیائے مصر سے ہیں ،سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں سولہ سترہ سال کے تھے ۶ ذوالحجہ ۵۹۹.ھ کوبیت المقدس میں انتقال فرمایا۔
(فتاوٰی افریقہ ص۱۷۳)
0 Comments: