آدھی رات کے بعد سے لیکر سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صُبح ہے اور ابتِداءِ وقتِ ظہر سے غُروبِ آفتاب تک شام کہلاتی ہے۔
(الوظیفۃ الکریمۃ ص9)
(2)سانپ ،بچھو، شہد کی مکھی یا کوئی سا بھی زہریلا جانور کاٹ لے، پانی میں نمک ملا کر ڈَنک کی جگہ پر لگایئے بلکہ ممکِن ہو تو وہ جگہ اُس نمک والے پانی میں ڈَبو دیجئے اور مُعَوَّذَتَیْن یعنی سورۃُ الفَلَق اور سورۃُ النَّاس پڑھ کر دم کیجئے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ زہرکا اثر زائل ہو جائیگا۔
(3)اگر شہد کی مکّھی وغیرہ کاٹ لے تو فوراً اُس جگہ اپنا یا کسی مسلمان کا تھوک لگالیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ راحت ملے گی۔
(4)اگر آپ ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں شہد کی مکھیاں یا بچّھو ہوتے ہیں تو پیاز کا رس 3تولہ (تقریباً35گرام)، اَن بُجھا چونا 4گرام ، نوشادر ایک تولہ(تقریباً 12 گرام)باہم ملا کرنِتھار لیجئے۔ اور محفوظ کر لیجئے اور بوقتِ ضَرورت بچھو اور شہد کی مکھی کے کاٹنے کے مقام پر لگائیے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
(5)اگر کسی کو سانپ ڈس لے توپیاز کا رَس اورسَرسَوں کا تیل ہم وزن ملا کر مرض کی شدّت کے مطابِق آدھ آدھ گھنٹہ یا ایک ایک گھنٹہ بعد4تولہ (تقریباً 50
گرام) کی مقدار میں پلایئے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آرام آ جائے گا ۔
(6)اگرشہد کی مکھی کاٹ لے تو اس پر پیاز کا ٹکڑا باندھ لیجئے ۔گرم پانی یا آگ سے جل جانے کی صورت میں بھی یہی طریقہ اختیار کیجئے۔
(7)اگر بچّھویا شہد کی مکھی وغیرہ کاٹ لے تو اس پر پیازکاٹ کر یا مَسَل کر لگایئے اورنمک لگا کر پیاز کِھلایئے۔
(8)جب کسی کو سانپ ڈس جائے تو اس کو پیاز کثرت سے کھلایئے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ زہرکااثر دُور ہو جائے گا۔
(9)کنکھجورا کاٹ لے تو پیاز اور لہسن کو پیس کر زخم پر لیپ کردیجئے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َزہرکا اثر ختم ہو جائے گا۔
(10)اگر پیاز کو پانی میں گھوٹ کر گھر میں چھڑکیں تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سانپ بچھو وغیرہ بھاگ جائیں گے۔
0 Comments: