۔۔۔۔۔۔حروف کی اقسام ۔۔۔۔۔۔

حروف کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔حروف مبانی         ۲۔حروف معانی
۱۔ حروف مبانی:
    وہ حروف جن سے کلمات بنتے ہیں اوریہ حروف کسی خاص معنی پر دلالت کیلئے وضع نہیں کیے جاتے ۔ جیسے ا،ب ،ت، ث وغیرہ۔ انہیں حروف تہجی اور حروف ھجاء بھی کہتے ہیں۔
۲۔حروف معانی:
    وہ حروف جنہیں کسی خاص معنی پر دلالت کیلئے وضع کیا گیا ہو۔جیسے اِلٰی (تک)، عَلیٰ (پر) وغیرہ ۔
فائدہ:
     تمام حروف مبنی ہیں چاہے مبانی ہوں یا معانی ۔
حروف معانی کی پھر دو قسمیں ہیں ۔ 
۱۔ عاملہ         ۲۔غیر عاملہ 
۱۔حروف عاملہ:
    وہ حروف جو رفع ،نصب ،جر یا جزم دیں ان کو حروف عاملہ کہتے ہیں۔
۲۔حروف غیر عاملہ:
    وہ حروف جو رفع ،نصب ،جر یا جزم نہ دیں انکو حروف غیر عاملہ کہتے ہیں(۱) ۔ 
حروف عاملہ کی اقسام
۱۔حروف جارہ     ۲۔ حروف مشبہ بالفعل ۳۔ حروف نواصب ۴۔ حروف جوازم ۵۔ حروف نافیہ     ۶۔ حروف شرط ۔
حروف غیر عاملہ کی اقسام
    ۱۔حروف عطف    ۲۔حروف استفہام ۳۔ حروف استقبال ۴۔حروف تاکید ۵۔ حروف تفسیر     ۶۔ حروف تحضیض ۷۔ حروف مصدریہ ۸۔ حرف ردع     ۹۔ حرف توقع ۱۰۔ حروف جواب ۱۱۔ حروف تنبیہ ۱۲۔ حروف زیادات ۱۳۔ الف لام ۔
حروف عاملہ کی تفصیل:
۱۔حروف جارہ:
    یہ حروف سترہ ہیں ان کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے۔ 
۲۔حروف مشبہ بالفعل:
    یہ چھ ہیں۔ ۱۔اِنَّ     ۲۔أَنَّ ۳۔کَأَنَّ     ۴۔لٰکِنَّ ۵۔لَیْتَ ۶۔لَعَلَّ

ان کی تفصیل گز رچکی ہے۔ 
۳۔حروف نواصب:
    ان کی دو قسمیں ہیں۔
    ۱۔افعال کو نصب دینے والے حروف ۲۔اسماء کو نصب دینے والے حروف 
۱۔افعال کو نصب دینے والے حروف:
    یہ چار ہیں۔ ۱۔أَنْ۔    ۲۔لَنْ۔    ۳۔کَیْ۔    ۴۔اِذَنْ

    یہ فعل مضارع کو نصب دیتے ہیں ۔ان چاروں کے معنی مندرجہ ذیل ہے ۔
    ۱۔أَنْ کا معنی ہے ''کہ'' یہ فعل مضارع کو زمانہ مستقبل کے ساتھ خاص کر دیتا ہے اور اس کو مصدر کی تاویل میں کردیتا ہے ۔جیسے أُرِیْدُ أَنْ تَقْرَئَ بمعنی أُرِیْدُ قِرَأَتَکَ۔

    ۲۔لَنْ کا معنی ہے (ہر گز نہیں)۔جیسے لَنْ یَّضْرِبَ( ہر گز نہیں مارے گاوہ ایک مرد) ۔
    ۳۔کَیْ کا معنی ہے(تاکہ)جیسے اِجْلِسْ لِلْوُضُوْءِ عَلٰی مَوْضِعٍ مُرْتَفِعٍ کَیْ لاَ یُصِیْبَکَ الرَّشَاشُ  (وضوء کے لئے بلند جگہ پر بیٹھو تا کہ تم پر چھنیٹے نہ پڑیں)
    ۴۔اِذَنْ کا معنی ہے (اُس وقت)جیسے لَمَّا جِئْتَنِیْ اِذَنْ أُکْرِ مَکَ  (جب تو میرے پاس آئیگا میں اس وقت تیری تعظیم کروں گا)۔
۲۔اسماء کو نصب دینے والے حروف:
    اسماء کو نصب دینے والے حروف پانچ ہیں۔     ۱۔یَا     ۲۔اَیَا ۳۔ھَیَا ۴۔ اَیْ ۵۔ہمزہ مفتوحہ۔

    ان کی مکمل بحث نداء کے بیان میں گزر چکی ہے۔ 
۴۔حروف جوازم:
حروف جوازم پانچ ہیں۔ 
    ۱۔ ان شرطیہ    ۲۔ لَم     ۳۔لمّا    ۴۔لام امر      ۵۔لائے نہی ۔
۱۔ان شرطیہ:
     اس کے بارے میں پوری بحث کلمات شرط میں گزر چکی ہے۔ 
۲۔لَمْ:
    یہ فعل مضارع کو ماضی منفی کے معنی میں کر دیتا ہے اور فعل مضارع کو جزم دیتاہے نیز اگر فعل مضارع کے آخر میں حرف علت ہو تواسے گرادیتاہے۔ جیسے لَمْ یَأْکُلْ(اس نے نہیں کھایا) اور لَمْ یَدْعُ ( اس نے نہیں بلایا)۔
۳۔لَمَّا:(۱)
    یہ بھی لَمْ کی طرح مضارع کو ماضی منفی کے معنی میں کردیتاہے۔ جیسے لَمَّا تَضْرِبْ (تو نے ابھی تک نہیں مارا)۔ 
۴۔لام امر:
    یہ مضارع کو امر کے معنی میں کر دیتاہے۔ یعنی مضارع میں طلب کے معنی پیدا کردیتا ہے۔ جیسے لِیَضْرِبْ (چاہیے کہ وہ مارے) ۔
۵۔لائے نہی:
    یہ مضارع کو مستقبل کے ساتھ خاص کر دیتا ہے اور اس میں نہی کے معنی پیدا کردیتا
ہے۔ جیسے لاَ تَشْرَبْ (تو نہ پی) ۔
۵۔حروف نافیہ :
حروف نافیہ چار ہیں۔ 
۱۔اِنْ     ۲۔مَا         ۳۔لاَ         ۴۔لاَتَ
ان کی بحث ما و لا المشبھتان بلیس کے بیان میں گزر چکی ہے۔ 
۶۔حروف شرط:
    ان کی پوری بحث کلمات شرط کے سبق میں گزر چکی ہے۔

1۔۔۔۔۔۔ حروف غیر عاملہ لفظا توعمل نہیں کرتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر حروف معنیً عمل کرتے ہیں۔
1۔۔۔۔۔۔لَمْ اور لَمَّا میں فرق :لَمْ مطلق ماضی کی نفی کیلئے آتاہے۔ جبکہ لَمَّا گفتگو تک تمام زمانہ ماضی کی نفی کردیتاہے۔ لَمْ کے ذریعے جس چیز کی نفی کی جائے اس کے کرنے کی امید نہیں ہوتی اور لَمَّا میں امید ہوتی ہے۔ جیسے لَمْ أَضْرِبْ(میں نے نہیں مارا)اور لَمَّا أَضْرِبْ( میں نے ابھی تک نہیں مارا)یعنی مارنے کی امید باقی ہے۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular