۔۔۔۔۔مفعول لہ کا بیان۔۔۔۔۔

مفعول لہ کی تعریف:
    وہ مفعول ہے جو فعل مذکور کے واقع ہونے کا سبب بنے۔ جیسے ضَرَبْتُہ، تَادِیْبًا  (میں نے اسے ادب سکھانے کے لیے مارا)اس مثال میں تَادِیْبًا مفعول لہ ہے جو فعلِ ضرب کے واقع ہونے کاسبب بنا۔ 
مفعول لہ کے چند ضروری قواعد:
    ۱۔مفعول لہ کو مَفْعُوْل لِأَجْلِہٖ بھی کہتے ہیں۔
    ۲۔مفعول لہ کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ وہ ایسا مصدر ہوتاہے جو ماقبل فعل کے متعلق سوال کا جواب ہوتاہے۔ جیسے جب یہ کہاجائے ضَرَبْتُہ، (میں نے اسے مارا)تو اگر سوال کیاجائے لِمَاذَا ضَرَبْتَ؟ کہ (تو نے کیوں مارا؟) تو جواب میں تَادِیْبًا کہیں گے۔     
    ۳۔ مفعول لہ منصوب اسی صور ت میں ہوگا جب مصدرہو گا۔ اگر مصدر نہیں ہو گا تو منصوب بھی نہیں ہوگا، جیسے وَالْأَرْضَ وَضَعَھَا لِلْأَنَامِ (اللہ نے زمین کو مخلوق کے لئے بنایا)۔اس مثال میں''للانام'' مصدر نہ ہونے کی وجہ سے منصوب نہیں ہے۔        
    ۴۔مفعول لہ کے منصوب ہونے کیلئے ضروری ہے کہ فعل اور مفعول کا زمانہ ایک ہو نیز دونوں کا فاعل بھی ایک ہی ہو۔اگرایسا نہ ہوتو مفعول لہ منصوب نہیں ہوگا۔ جیسے اَکْرَمْتُکَ الْیَوْمَ لِوَعْدِیْ بِذٰلِکَ أَمْسِ۔  (میں نے آج آپ کی عزت کی کیونکہ کل میں نے اس کا وعدہ کیا تھا) اس مثال میں فعل کازمانہ آج ہے اور مفعول (لوعدی
بذلک أمس) کا زمانہ گذشتہ ہے۔

أَکْرَمْتُہ، لِاکْرَامِہٖ أَخِیْ (میں نے اس کی عزت کی اس لیے کہ اس نے میرے بھائی کی تعظیم کی )اس مثال میں فعل(اکرمت)کا فاعل متکلم ہے جبکہ مفعول لہ (لاکرامہ)کا فاعل غائب ہے ۔لہذا ان دونوں مثالوں میں مفعول لہ منصوب نہیں ہو سکتا۔
     ۵۔اگر مفعول لہ منصوب ہوتو اسے مفعول لہ صریح کہتے ہیں ۔ اور اگر مجرور ہوتو اسے مفعول لہ غیر صریح کہتے ہیں۔ جیسے  ( یَجْعَلُوْنَ أَصَابِعَھُمْ فِیْ أٰذٰانِھِمْ مِنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ) ترجمہ کنز الایمان:'' اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رہے ہیں، کڑک کے سبب، موت کے ڈر سے ''۔اس مثال میں حَذَرَ الْمَوْتِ مفعول لہ صریح ہے اورمِنَ الصَّوَاعِقِ مفعول لہ غیر صریح ہے۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular