۔۔۔۔۔معرب ومبنی کی اقسام کا بیان۔۔۔۔۔

معرب کی اقسام
    اس کی دو قسمیں ہیں:(۱)وہ کلمہ جوترکیب میں واقع ہو اور مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہ ہو۔جیسے: خَزَلَ زَیْدُنِ الْکَلَامَ میں زَیْدٌ۔

    (۲)فعل مضارع جو نون جمع مؤنث(غائب وحاضر)اور نون تاکید (ثقیلہ وخفیفہ)سے خالی ہو۔ جیسے: یُعَقِّبُ۔
مبنی کی اقسام
    ابتداء ً ا س کی بھی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مبنی الاصل ۲۔ مشابہ مبنی الاصل.
۱۔مبنی الاصل کی تعریف:
    وہ کلمہ جو مبنی ہونے میں اصل ہو کسی دوسرے کی مشابہت کی وجہ سے مبنی نہ ہو۔ یہ تین ہیں : (۱)فعل ماضی۔جیسے:خَفَضَ۔ (۲)امر حاضر معروف۔جیسے:اُنْصُرْ مَنْ یَّنْصُرُکَ۔ (۳)تمام حروف معانی ۔جیسے:مِنْ، اِلٰی۔
تنبیہ:
    جملہ مبنی کے حکم میں ہوتا ہے۔ نیز اسم متمکن(معرب)جبکہ ترکیب میں واقع نہ ہو۔ جیسے:زَیْد، فَرَس،کِتَاب وغیرہ ۔اور فعل مضارع بھی جبکہ نون جمع مؤنث (غائب وحاضر)او ر نون تاکید(ثقیلہ وخفیفہ)کے ساتھ ہو مبنی کے حکم میں ہیں۔
۲۔مشابہ مبنی الاصل کی تعریف:
    وہ اسم جو مبنی الاصل کے مشابہ ہو۔جیسے: مَتٰی، أَیْن َوغیرہ کہ یہ حرفِ استفہام (أ)کے مشابہ ہیں؛ کیونکہ یہ معنی  استفہام پر مشتمل ہیں ۔اسے ''اسم غیر متمکن ''بھی کہتے ہیں۔ 
صاحب مفصل نے اس مشابہت کی چند صورتیں بیان کی ہے :
    (۱) کوئی اسم مبنی الاصل کے معنی کو متضمن ہو ۔جیسے :أَیْنَ، مَتٰی وغیرہما تمام اسماء استفہام کہ یہ ہمزہ استفہام کے معنی کو متضمن ہوتے ہیں،اسی طرح مَنْ، اِذَا وغیرہما تمام اسماء شرط کہ یہ حرف شرط اِنْ کے معنی کو متضمن ہوتے ہیں۔
    (۲) کوئی اسم احتیاج الی الغیرمیں مبنی الاصل کے مشابہ ہو۔جیسے :تمام مبہمات (ضمائر، موصولات، اسماء اشارات)کہ یہ اپنے معنی پر دلالت کرنے میں مرجع، صلہ اور مشارالیہ کے محتاج ہوتے ہیں جس طرح حرف اپنے معنی پر دلالت کرنے میں ضمِ ضمیمہ کامحتاج ہوتاہے۔
    (۳)کوئی اسم مبنی الاصل کے موقع میں واقع ہو۔ جیسے :نَزَالِ وغیرہ کہ یہ اِنْزِلْ کے موقع میں واقع ہوتاہے ۔
    (۴)کوئی اسم اُس اسم کے مشاکل (شکل وصورت میں برابر)ہو جو مبنی الاصل کے موقع میں واقع ہونے کی وجہ سے مبنی ہو۔جیسے: فَجَارِ کہ یہ نَزَالِ کے مشاکل ہے اور نَزَالِ مبنی الاصل اِنْزِلْ کے موقع میں واقع ہونے کی وجہ سے مبنی ہے ۔
    (۵)کوئی اسم اُس اسم کے موقع میں واقع ہو جو مبنی الاصل کے مشابہ ہونے کی وجہ سے مبنی ہو۔ جیسے:یَا زَیْدُ میں زَیْدُ کہ یہ کاف ضمیر کے موقع میں واقع ہے جو مبنی الاصل کاف
حرفی کے مشابہ ہونے کی وجہ سے مبنی ہے ۔
    (۶)کوئی اسم مبنی کی طرف مضاف ہو۔ جیسے:یَوْمَئِذٍ کہ اس میں یَوْمَ، اِذْ کی طرف مضاف ہونے کی وجہ سے مبنی ہے۔(الفوائد الضیائیہ)
مشابہ مبنی الاصل کی اقسام
    مشابہ مبنی الاصل کی آٹھ قسمیں ہیں:
    ۱۔ ضمائر .جیسے: أَنَا، أَنْتَ، ہُوَ وغیرہ۔ ۲۔ اسمائے موصولہ.جیسے: اَلَّذِیْ، اَلَّذِیْنَ، اَلَّتِیْ وغیرہ۔ ۳۔اسمائے اشارہ.جیسے: ہٰذَا، ہٰؤُلاءِ، ہٰذِہٖ وغیرہ۔ ۴۔ اسمائے ظروف. جیسے:قَبْلُ، بَعْدُ، فَوْقُ وغیرہ۔ ۵۔ اسمائے افعال.جیسے:ہَیْہَاتَ، أُفٍّ، نَزَالِ وغیرہ۔ ۶۔ اسمائے اصوات.جیسے: نِخْ نِخْ، غَاقِ غَاقِ، دَقْ دَقْ  (پتھر کے ٹکرانے کی آواز)وغیرہ۔ ۷۔اسمائے کنایہ.جیسے: کَیْتَ، ذَیْتَ، کَذَا وغیرہ۔ ۸۔مرکبات بنائیہ .جیسے: أَحَدَ عَشَرَ، سِیْبَوَیْہِ وغیرہ۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular