میم ساکن کے تین قاعدے ہیں
(۱)ادغا مِ شفوی (۲)اخفائے شفوی (۳)اظہارِ شفوی
(۱)ادغا م شفوی:
میم ساکن کے بعد میم آجائے تو وہاں ادغامِ شفوی مع الغنہ ہوگا۔ مثلاً وَکَمْ مِّنْ
(۲)اخفائے شفوی:
میم ساکن کے بعد حرف ''با''آجائے تو وہاں اخفائے شفوی مع الغُنہ ہوگا۔
مثلاً وَمَاھُمْ بِمُؤْ مِنِیْنَ فَقَدْ جَآءَ کُمْ بَشِیْرٌ
(۳)اظہار شفوی :
میم ساکن کے بعد حرف ''با'' اور''میم '' کے علاوہ اگرکوئی حرف آجائے تو وہاں اظہارِ شفوی ہوگا۔
مثلاً لَم یَلِدْ ، وَلَمْ یُوْ لَدْ ، اَلَمْ تَرَ ، اَلَمْ نَخْلُقْکُّمْ
0 Comments: