(1)کسی کھانے یا پینے کی چیز پر سورۃُ الطّارِق پڑھ کر دم کر کے کھا یا پی لیجئے
وَ قِیۡلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیۡ وَغِیۡضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الۡاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوۡدِیِّ وَقِیۡلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾ (پ12 ھود 44)
یہ آیت کاغذ پر لکھ کرنَہار منہ سات روز تک پلایئے(چاہیں تو ایک ہی بار میں سات تعویذات لکھ لیجئے اور روزانہ ایک ایک پانی میں ڈال کر پلا دیجئے)(3)آدھے کپ پانی میں ایک لیموں نچوڑ لیجئے اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پی لیجئے(4)ایک چھوٹی اِلائچی اور اَنجیر چبا کر کھالیجئے (5)ہرے دھنیے کاعَرَق نکال کر دن میں چار مرتبہ ایک ایک چمچ پی لیجئے (6)برف چُوسئے(7) لیموں کاٹ کر پسی ہوئی کالی مِرچ اور نمک چِھڑک کر چوسئے(8)گرم پانی میں لونگ بھگو کر پینے سے یا موسمبی کھانے سے زَچّہ(1)کی قے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بند ہو جائے گی۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1) جس کے پیٹ میں بچّہ ہو اُس کو '' حاملہ'' کہتے ہیں جبکہ بچّہ جننے کے بعد سے خون بند ہونے تک عورت '' زَچّہ''کہلاتی ہے۔
0 Comments: