انجیرکے فائدے
عربی میں تین اورانگریزی میں فگ کہتے ہیں یہ ایک درخت کاپھل ہے
گولزسے مشابہ جب تک کچا رہتاہے۔ اس کا رنگ سبز رہتاہے لیکن پکنے پرسرخ گلابی رنگ کاہوتا ہے
گولز کی طرح اس کے اندر خشخاش کے برابر باریک باریک بیچ ہوتے ہیں مزاج کے اعتبارسے انجیرگرم ہوتے ہیں۔ ان میں اجزائے لحمیہ (پروٹینز) اجزاء شکریہ اور نشائیہ (کاربوہائیڈرس) اور کلیشیم فولادی وغیرہ نمکیات پائے جاتے ہیں۔ نیز ان میں حیاتین (ب ج) بھی پائے جاتے ہیں
لہٰذا ان کا شمار ان میوؤں میں کیا جاتاہے جو بدن کوکافی غذائیت دیتے ہیں اور اس میں قوت وحرارت پیدا کرتے ہیں،۔اس کے علاوہ اس میں ایک خاص صفت یہ ہے کہ ملین تاثیر رکھتاہے قبض نہیں ہونے دیتا اوراگر قبض ہوتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے۔اگر اس پھل کو چندروز تک برابر کھاتے رہیں توبدن کو فربہ بنادیتا ہے
اوراس کو قوت بخشتا ہے اور بدن کی رنگت کو نکھارتا ہے ۔انجیر بڑھی ہوئی نلی کو گلانے کے لیے مفید ہے۔ اس غرض کے لیے انجیر مخلل استعمال کیے جاتے ہیں ۔ انجیروں کو سرکہ میں ڈال کرہفتہ عشرہ رکھ چھوڑتے ہیں۔ ان انجیروں اورسرکہ کو کھانے کے ساتھ کھاتےہیں انجیروں کوخشک کرکے بھی استعمال کرتے ہیں اور دوسرےخشک میوؤں کے مانند کھائے جاتے ہیں۔ یہ دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
معجون اورشربت بنا کر قبض دور کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں،
0 Comments: