تدبروایا اولی الالباب


تدبروایا اولی الالباب 

حصہ دوم

( از حضرت مولیٰنا مولوی سید مقبول احمد شاہ قادری کشمیری مدظلہ تعالیٰ )
ان تحبط اعمالکم وانتم لاتشعرون ، 
کا مصداق بن جاؤگے ، اگر تمام کے مسلمانوں کی نمازیں اکھٹے کئے جائیں کے اور ان تمام نمازوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کی نمازیں صحیح تر کل تر اور مکمل تر ہیں ، جولوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کے ان نمازوں طرح نمازیں پڑھنے ہیں یعنی سینے پر ہاتھ ہو نہ آمین پکار نی ہو نہ خلف امام سورئہ فاتحہ کا پڑھنا ہو نہ رکوع جاتے نہ رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین ہو ، ان لوگوں کی نمازیں صحیح ہیں یا ان لوگوں کی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کے ان نمازوں کے خلاف نمازیں پڑھتے ہیں ، یعنی سر پر ہاتھ باندھ کر آمین پکارتے خلف امام سورئہ فاتحہ پڑھتے اور رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے رفیع الیدین کرتے یہ صاف اور ظاہر ہے ، ہر ذی عقل یہی کہے گا جو مقتدی ہوکر نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کی ان نمازوں کی طرح نمازیں پڑھتے میں اور جو امام نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کے ان اماموں کے 
نمازوں کی طرح نماز پڑھتے ہیں ، انہیں لوگوں کی نمازیں صحیح ہیں ، کامل ہیں مکمل ہیں ، یہ نمازیں سنّی حنفیوں کے ہیں ، فللہ الحمد ، اور ان سنیوں کے بھی نمازیں صحیح کامل ہیں جو اپنے اماموں کے فتواؤں پر عمل کرتے ہیں ۔
جن مقتدیوں کی نمازیں نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کے ان نمازوں کے خلاف ہو اور جن اماموں کی نمازیں نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کے ان اماموں کے خلاف ہو وہ بھی ناقص ، ناصحیح ، نامکمل اور ناکامل ہیں ، یہ نمازیں تمہارے لوگوں کے ہیں ۔ 



فلیزم ویتب المشتاھر ونادیہ واذنابہ ومقلدہٗ بفتح لام ۔ سردار دوجہاں کا ارشاد ہے ، جب امام ’’ اللہ اکبر ‘‘ کہے تم بھی اللہ اکبر کہو اور جب امام قرآن پڑھنا شروع کر دے تم خاموش رہو ، نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم پانچ وقت کے فرضوں میں بحالتِ امامت کم سے کم فی رکعت چار پانچ مرتبہ آواز سے اللہ اکبر فرماتے تھے ، آمین بحالت امامت ایک دو مرتبہ بلند آواز سے کرنے میں بھی اختلاف ہے ، اور تم آمین بلند آواز سے کہنے میں مقتدی ہوکر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہو ، مسلمانوں کو یہودیوں کے ساتھ تشبیہ کرتے ہو، بعض جگہ لڑکوں کو دو پیسے تین پیسے دے کر آمین بلند آواز سے کراتے ہو، جس کی کوئی اصل شرع میں نہیں ہے ، اللہ اکبر نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم نے بحالتِ امامت ہمیشہ بلند آواز سے فرماتے رہے ہیں ، اس میں کسی بھی(طرح کا) اختلاف نہیں ، یہی سنت اب تک پیش اماموں میں جاری ہے ۔ تم ایک وقت بھی مقتدی ہو کر بلند آواز سے اللہ اکبر نہیں پکارتے اور تقسیم تمہاری خیزی ہے ، (تیڑھی ) کیا تمہارے نزدیک آمین کی آواز اللہ اکبر سے بھی افضل ہے ؟ امید ہے کہ آپ لوگ پانچ وقت کی نمازوں میں ہر ایک رکعت میں چار پانچ مرتبہ مقتدی ہوکر اللہ اکبر کی آوازیں کستے رہوگے ، تمہاری مسجدیں گونجتے رہیں گے ، مردہ سنت کو زندگی بھی عطا ہوجائے اور تم کو سو شہیدوں کا درجہ بھی مل جائے گا ، ورنہ یہ دعوی تمہارا اور تمہارے مدیر کا ہم مردہ سنتوں کے زندہ کرنے کے در پے ہیں چھوٹ سمجھا جائے گا مجھے صرف تمہاری اصلاح مدنظر ہے کیونکہ تم بھی انسان اور مسلمان کہلواتے ہو ، تم تو مجبور ہو تمہارا کوئی قصور نہیں ، اس لئے کہ تم کو علم نہیں ، قصور تو اس کا ہے جس نے تم کو گمراہ بنا دیا ہو ، اس وقت تمہاری ٹکڑی قلق اور اضطراب میں ہے ، نہ اس تمہارے طریقہ کو چھوڑ سکی ، اگر اس کو چھوڑ دیتے تو لو گ ان پر ہنستے ہیں ، اگر اس طریقہ پر رہیں گے تو بے اصل اور بے سند ہیں ، کوئی ایک بات اپنے دعویٰ کے مطابق ثابت نہیں کرسکتی چنانچہ ناظرین ہمارے اشتہاروں کو دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچ گئے ہوں گے کہ تین ہی سوالوں سے حدیث کی منڈی کا دیوالہ نکل گیا ، باقی دس ان پر قرض رہ گئے ، سنیوں کو لازم ہے اس قرض کا تقاضا ان سے ہمیشہ کرتے رہیں غرض
: دوگونہ آفت ست جان مجنوں را بلائے صحبت لیلیٰ و فرقت لیلیٰ
ایک شیعہ کو نماز پڑھتے دیکھا رکوع کے رفع الیدین کے علاوہ سجدے کو جاتے وقت اور سجدے سے اٹھتے وقت رفع الیدین کرتے تھے یہی ان کا مذہب ہے ، ان سے پوچھا یہ کس کی حکم ہے جواب دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ اس طرح نماز پڑھو جس طرح مجھ کو دیکھتے ہو نماز پڑھتے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم رکوع جاتے وقت ، رکوع کرتے وقت ، رکوع سے اٹھتے وقت ، سجدے میں جاتے وقت ، سجدے سے اٹھتے وقت رفع الیدین کرتے تھے ، صحابہ رضی اللہ عنہ دیکھتے تھے لہٰذا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم ثابت ہوگا ، میں نے کہا اس حدیث میں وہ کونسا لفظ ہے جو رکوع کے رفع الیدین اور سجدے کے رفع الیدین پر دلالت کرتا ہو ، یایہ ثابت کرو جس وقت کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم رکوع اور سجدے کی رفع الیدین کی اسی وقت حدیث مذکور فرمائی ہیں ،یا یہ ثابت کرو کہ اس حدیث مذکور کو رفع الیدین کرنے سے پہلے فرمائی تھی ، یہ سن کر وہ حیران و ششد رہ گئے ، میں نے کہا وہابی بھی اس حدیث کو پیش کرتے ہیں جب ان سے سوال کرتے ہیں سینے پر ہاتھ باندھنا ، آمین پکارنا ، رفع الیدین کرنا کس کا حکم ہے ؟ وہابی تو کہتے ہیں سجدے کی رفع الیدین منسوخ ہوگئی ، اب تم شیعہ سچے ہو یا وہابی ؟ حقیقت یہ ہے کہ حدیث مذکور کو ان افعال کے ساتھ کوئی نسبت ہی نہیں ، نہ اس حدیث میں کوئی لفظ ایسا ہے جو افعال مذکور پر دلالت کرتا ہو بلکہ حدیث مذکور کا مطلب یہ ہے کہ ارکان نماز کو پوری طرح اطمینان سے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیا کرو جس طرح مجھے ادا کرتے دیکھتے ہو ، اسی پر دلالت کرتا ہے ۔ ارشاد عزوجل ہے : ھم فی صلواتھم خاشعون ۔ اس لئے ارکان داخل ماہیت نماز ہیں افعال مذکور ، زاتد عن الارکان خارج عن الماھیت ، نماز میں حدیث مذکور ان افعال کے ثبوت میں پیش کرنا پیش کرنے والے کی بے علمی اور جہالت پر دلالت کرتا ہے ، باقی رہا وہابی کا کہنا سجدہ کی رفع الیدین منسوخ ہوگئی ، اصل میں یہ ہے ، رفع الیدین منسوخ ہوگئی ، خواہ وہ رکوع کی ہو یا سجدہ کی یا قعدہ میں بیٹھ کر سلام کرتے وقت ہاتھ اٹھانا ہو ، یہ مختصر ہے ، اس وقت مسئلہ کی تفصیل کی گنجائش نہیں ، ان شاء اللہ اگر موقع مل جائے یہ مسئلہ تفصیل کے ساتھ ہدیہ ناظرین کردیا جائے گا ۔

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular