حمداورمناجات کےتناظر میں

ڈاکٹر حاجی ابوالکلام

حمداورمناجات کےتناظر میں
 قرآن کا اسلوب بیان
   
جب کوئی لفظ اصطلاحی معنوں میں استعمال ہونے لگتا ہے تو اس کے لغوی معنی کی اہمیت نہ صرف ختم ہو جاتی ہے بلکہ اس کا اس معنی میں استعمال بھی متروک ہو جاتا ہے۔ اردو زبان میں دو الفاظ ’’مدح ‘‘ اور ’’منت سماجت‘‘ مستعمل ہیں۔ مدح کے لغوی معنی تعریف، توصیف، ستائش اور منت سماجت بمعنی عرض معروض، خوشامد اور درخواست وغیرہ۔ اول الذکر سے  ’’حمد‘‘ اور ثانی الذکر سے  ’’مناجات‘‘ کی اصطلاحیں مشتق اور مستعمل ہیں۔ یہ اصطلاحیں ذات باری تعالیٰ کے لئے مخصوص قرار دی جا چکی ہیں۔ لہٰذا حمد اور مناجات کا اطلاق خدائے وحدہ لاشریک کے علاوہ کسی اور کے لئ  درست نہیں۔ مولانا ابوالکلام آزاد الحمد کی تشریح میں حمد کی تعریف کرتے ہوئے رقم طراز ہیں :
 ’’عربی میں حمد کے معنی ثنائے جمیل کے ہیں یعنی اچھی صفتیں بیان کرنا۔ اگر کسی کی بری صفتیں بیان کی جائیں تو وہ حمد نہ ہو گی۔ ‘‘ (ترجمان القرآن، جلد اول،ص:۳۱)
قرآن ایک ایسا مخزن علم ہے جس سے ہر مسئلہ کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا بحر بیکراں  ہے  جس میں سے ہر قسم کے موتی کھنگالے جا سکتے ہیں سوال غوطہ لگانے کا ہے۔ جویندہ پائندہ۔ جو تلاشتا ہے  وہ پاتا ہے۔ خدائے  تعالیٰ نے اپنے  بندوں کو طریقہ زندگی سکھانے کے لئے زندگی کے ہر پہلو پر اجمالی روشنی ڈالی ہے جس کی جیتی جاگتی تصویر حضور سرور کائنات ﷺ کی تیئس سالہ عملی زندگی ہے۔ آپ کی زبان ترجمان سے قرآن تلاوت فرما کر زندگی کے ہر پہلو کو روشن کر دیا تا کہ کوئی گوشہ تشنہ نہ رہے۔
قرآن پاک کی کئی سورتیں اسی مفہو م سے شروع ہوتی ہیں کہ آسمانوں  اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ یہ ترغیب ہے بنی نوع انسان کے لئےکہ وہ بھی اللہ کی پاکی بیان کرے۔   اس بات کو ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ خدائے لم یزل کی پاکی بیان کرنا، اس کی ذات و صفات کی تعریف کرنا حمد کے زمرہ میں آتا ہے۔ یہ قرآن کا اپنا ایک منفرد اسلوب بیان ہے۔
 ’’سورۃ الحشر‘‘ اور ’’ الصف ‘‘ اس آیت سے شروع ہوتی ہیں۔ ’’ سبح للہ مافی السمٰوٰت ومافی الارض‘‘ پاکی بیان کرتے  ہیں اللہ کی جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ اسی طرح ’’سورۃ الجمعہ‘‘ اور ’’ التغابن‘‘ کی ابتدا بھی اس آیت کریمہ سے ہوتی ہے۔ ’’یسبح للہ مافی السمٰوٰت وما فی الارض‘‘ اللہ کی بیان کرتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ قرآن پاک میں ایسی بھی آیتیں ہیں جن میں اہل ایمان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے۔ چہ جائے  کہ یہ حکم لزومی نہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہے۔
 ’’سبح اسم ربک الاعلیٰ‘‘ (سورۂ الاعلیٰ، آیت نمبر ۱)پاکی بیان کرو اپنے رب کی جو سب سے  بلند ہے۔ ’’وللہ الاسماء الحسنیٰ فادعوبھا‘‘ (سورۂ الاعراف، آیت نمبر ۱۸۰) اور اللہ کے لئے  حسن و خوبی کے نام ہیں(یعنی صفتیں ہیں)پس چاہئے کہ انہیں ان صفتوں سے پکارو۔ اسی طرح قرآن پاک میں  للہ ملک السمٰوٰت والارض ومافیھن کہہ کر فیصلہ کر دیا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے  سب پر اللہ ہی کی حکمرانی ہے۔ اسی مفو م کو علامہ اقبال نے یوں ادا کیا ہے :
درس او، اللہ بس،- باقی ہوس

تا نہ فتد مرد حق در بند کس
حکمرانی اور فرمانروائی صرف خدا کے لئے ہے۔ اس کے سوا کسی کو حق حاصل نہیں۔
خدائے پاک اپنی ذات و صفات میں لامحدود ہے۔ اس کی ذات و صفات کا احاطہ نہیںکیا جا سکتا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں ہر مبالغہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ جہاں تک ذات کا سوال ہے تو وہ نورالسمٰوٰات و الارض ہے۔
حمد مدح رب العالمین ہے تو مناجات اس سے مانگنے کا ایک مخصوص انداز ہے۔ یہ وہ طریقہ دعا ہے  جس میں بندہ اپنے رب کے حضور اپنے آپ کو کمتر، حقیر اور گناہ گار ہو کر پیش کرتے ہوئے التجا کرتا ہے۔ اس لئے ہر مناجات دعا ہو سکتی ہے لیکن ہر دعا مناجات کا درجہ حاصل نہیں کر سکتی۔ دعا تو ہر کوئی کرتا ہے  لیکن مناجات کا تعلق ایمان سے ہے۔ ایک صاحب ایمان کوہی یہ کیفیت حاصل ہو سکتی ہے۔
میری دانست میں دیباچۂ سورۂ فاتحہ جہاں بے شمار فضائل کی حامل ہے وہیں حمد و مناجات کی بہترین مثال ہے نیز اس سورۂ مبارکہ کے کل بیس اسما ہیں جن میں ’’سورۃ الحمد‘‘ اور ’’سورۃ المناجاۃ‘‘ بھی ہیں۔ سورۂ فاتحہ سے حمد و مناجات کا انداز بھی ملتا ہے۔ انسان اس کی بلندی کو تو نہیں چھو سکتا لیکن نقل تو کر سکتا ہے۔ یہ نقل بھی عند اللہ ماجور ہے۔ سورۂ فاتحہ سات آیتوں پر مشتمل ہے جس کی پہلی تین آیتیں :
الحمد للہ رب العالمین/تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔
الرحمن الرحیم/وہ مہربان اور رحم والا ہے۔
مالک یوم الدین/یوم جزا کا مالک ہے
حمد کی ہیں جن میں خدائے تعالیٰ کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ سورہ بھی ’’حمد‘‘ کے لفظ سے  شروع ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ ال کا اضافہ فرما کر اسے مختص بالذات کر دیا۔ چوتھی آیت ’’ایاک نعبدوایاک نستعین‘‘ (ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے  ہیں)میں اظہار عبودیت اور استعانت ہے اور یہ کیفیت مناجات کے لئے  ضروری ہے۔ آخری تین آیتیں مناجات کی بترجین مثالیں  ہیں :
اھدنا الصراط المستقیم/چلا ہمیں سیدھے راستے پر
صراط الذین انعمت علیھم/ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ہے۔
غیرالمغضوب علیھم ولا الضالین/نہ کہ ان لوگوں کا راستہ جن پر تیرا غضب نازل ہو ا اور نہ ہی گمراہوں کا۔
علامہ اقبال نے اسی کو ترانۂ وحدت کے نام سے قلم بند کیا ہے۔ علامہ اقبال نے بعینہٖ ترجمہ کا حق تو ادا نہیںکیا۔ یہ ان کی شاعرانہ مجبوری تھی لیکن اس کے مفہوم کو پوری طرح سمونے کی کوشش کی ہے۔
سب حمد تجھے  ہی زیبا ہے  تو رب ہے  سارے  جا نوں  کا
سب سورج چاند ستاروں  کا سب جانوں  کا بے  جانوں  کا
یہ سبع من المثانی ہر نماز کا جزو لاینفک ہے۔ کاش کہ نمازی سورۂ فاتحہ کا مفہوم ہی سمجھ لیتا تو اس کی نماز کی کیفیت ہی بدل جاتی۔ قرآن پاک میں حمد کےمفہوم کی بے شمار آیتیں موجود ہیں جن میں سے چند نمونہ از خروارے  پیش کی جاتی ہے۔ خدائے پاک کی اس سے بہترین حمد کیا ہو سکتی ہے کہ وہ خود فرمائے کہ اس کی حمد اس طرح بیان کی جائے۔
سورۃ الانعام کی ابتدا اس آیت کریمہ سے ہوتی ہے۔ الحمد اللہ الذی خلق السمٰوٰت والارض تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا۔ سورۃ الحشر کی آخری آیتیں  جن میں اللہ تعالیٰ کے صفات بیان کی گئی ہیں۔
٭    ھواللہ الذی لا الہٰ الاھو، عالم الغیب والشھادہ ھوالرحمن الرحیم۔
    وہی ہے  اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ہر نہاں اور عیاں کا جاننے  والا۔ وہی ہے بڑا مہربان اور رحمت والا
    ھواللہ الذی لا الہٰ الاھو الملک القدوس السلام المؤمن المھیمن العزیز الجبار المتکبر سبحٰن اللہ عما یشر کون۔
وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بادشاہ، پاک، سلامتی دینے  والا، امن بخشنے  والا، حفاظت فرمانے  والا، عزت والا، عظمت والا، تکبر والا۔ اللہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے۔
٭    ھواللہ الخالق الباریٔ المصورلہ الاسماء الحسنیٰ یسبح لہ مافی السمٰوٰت والارض وھوالعزیز الحکیم۔
    وہی ہے اللہ بنانے والا، پیدا کرنے والا، ہر ایک کو صورت دینے  والا اسی کے ہیں سب اچھے  نام، اس کی پاکی بیان کرتے ہیں جو کچھ آسمانوں  اور زمین میں ہے  اور وہ ہی عزت والا حکمت والا ہے۔
اسی طرح آیت الکرسی حمد کی بہترین مثال ہے۔ یہ آیت اکثر لوگوں کو یاد ہوتی ہے اس لئے اسی پر اکتفا کیا جاتا ہے۔
ایسی تمام دعائیں جس میں بندہ اپنے رب کے حضور اپنے گنا ہوں کا اعتراف کرتے  ہوئے  دعا مانگتا ہے  یا جس کے  پڑھنے سے خودبخود رقت کی کیفیت طاری ہو جائے اور اسے اپنے گناہ یاد آنے  لگیں مناجات کے زمرہ میں آتی ہیں۔ قرآن میں  اس مفہوم کے لئے  ایک بہت ہی جامع لفظ ’’ظلم‘‘ استعمال کیا گیا ہے۔ ہر وہ عمل بدنی ہو یا روحانی جو انسان کے لئے ممنوع یا مضر ہے کیا جانا اپنے  اوپر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ ذیل میں اس مفہوم کی چند دعائیں تحریر کی جا رہی ہیں :
٭     ’’ربناظلمنا انفسنا وان لم تغفرلنا وترحمنا لنکونن من الخاسرین‘‘ ۔ (سورۂ الاعراف، آیت نمبر۲۳)
    اے  ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر ہمیں معاف نہ کرے  اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں  گے۔
٭     ’’ربنالاتواخذنا ان نسینا اواخطأناربنا ولاتحمل علینا اصراً کما حملتہ علی الذین من قبلنا ربنا ولاتحملنامالا طاقتلنا بہ وعف عنا وغفرلنا والرحمنا انت مولانافانصرناعلی القوم الکافرین‘‘ ۔ (سورۂ البقرہ، آیت نمبر۲۶۸)
    اے  ہمارے رب نہ پکڑ کر ہماری اگر ہم بھولیں یا کوئی غلطی کریں۔ اے ہمارے رب ہم پر بھاری بوجھ نہ ڈال جیسا کہ تو نے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا۔ اے  ہمارے  رب اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہمیں معاف فرما دے اور بخش دے ہمیں اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہمارا مولیٰ ہے  اور کافروں پر ہماری مدد فرما۔ ***

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular