طلباء کو مندرجہ ذیل اصطلاح یاد رکھنا بہترہے

طلباء کو مندرجہ ذیل اصطلاح یاد رکھنا بہترہے
قسم حدیث : تعریف 
صحیح :۔وہ حدیث ہے جس کی سند راوی سے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم تک متصل ہو، کوئی راوی چھوٹا نہ ہو، اور اس کے سب راوی سچے اور یاد کے پکے ہوں ، اور روایت کا خلاف اور پوشیدہ اسباب طعن نہ رکھتے ہوں ۔
حسن :۔  وہ حدیث ہے جس کے راویوں میں سے کسی پر جھوٹ کی تہمت نہ ہوئی ہے ، نہ رواہت کا خلاف ہو ، اور وہی حدیث دوسری طرح سے مروی ہو، اس کا رتبہ صحیح کے رتبہ سے کم ہے ۔
مرفوع :۔  وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کا خاص فعل یاقول یا تقریرہو ، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے اس کو مقرر کر رکھا ہو۔
متصل : ۔  وہ ہے جس کی سند برابر ملی ہو کوئی راوی چھوٹا نہ ہو۔
مسند :۔  وہ حدیث ہے جس کے راویوں کے نام مذکور ہوں ۔
مشہور:۔  وہ حدیث ہے کہ ہر زمانہ میں بہت راویوں نے اس کو روایت کیا ہو ۔
ضعیف :۔  وہ حدیث ہے جس کے راویوں میںسے کوئی راوی چھوٹا یا فاسق یا کسی طرح سے مطعون ہو۔
موقوف :۔  وہ قول اور فعل ہے جس کسی صحابی سے روایت کیاجائے۔
مرسل :۔  وہ حدیث ہے جو تابعی نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے روایت کرے کہ آپ نے ایسا کیا یا ایسا فرمایا یعنی ذکر صحابی کا نہ کرے۔
منقطع :۔ وہ حدیث جس کے اسناد برابر نہ ہوں ، شروع میں سے یا بیچ میں سے یا اوپر سے کوئی راوی چھوٹ گیا ہو
، مگر اکثر اس روایت پر بولتے ہیں جو تبع تابعی سے روایت کرے اور تابعی کا ذکر نہ کرے۔
معضل :۔  وہ حدیث ہے جس کے سند میں دو یا زیادہ راوی چھوٹے ہوں ۔
مضطرب :۔  وہ حدیث ہے جس میں روایت مختلف ہو کوئی کسی طرح روایت کرے کوئی دوسری طرح ۔
غریب :۔  وہ حدیث صحیح ہے جس کی روایت میں کسی جگہ ایک راوی اکیلا ہو ، اگر ہر زمانہ میں اکیلا ہوگا توفرد کہتے ہیں ، اگر ہر جگہ دو راوی ہوں تو اس کو عزیز کہتے ہیں ۔
متواتر :۔  وہ حدیث ہے کہ اس کے راوی کثرت سے ہوں کہ ان کا اتفاق جھوٹ پر عادتاً محال ہو۔
منکر:۔  اس حدیث کو کہتے ہیں جو کوئی ثقہ یعنی یاد کا پکا اور معتبر شخص لوگوں کی روایت کے خلاف بیان کرے ، اسی کو شاذ بھی کہتے ہیں ۔
معلق :۔  اس حدیث کو کہتے ہیں جس کے اسناد کے شروع میں سے ایک یازیادہ راوی چھوٹ جائیں اور اس فعل کو تالیق کہتے ہیں ۔
مدلس :۔  تدلیس حدیث اس فعل کو کہتے ہیں کہ راوی جس شخص سے روایت کرے
اس سے ملاقات کی ہو یا وہ اس کا ہم عصر ہو، مگر اس سے اس روایت کو سنا نہ ہو، اور ایسے الفاظ میں بیان کرے جس سے یہ وہم ہوتا ہو کہ سنا ہوا کہتا ہے ، یا تدلیس اس کو کہتے ہیں کہ راوی اپنے استاذ کا نام چھپائے اور دوسرے شخص کا نام بولے۔
معلل :۔  وہ حدیث ہے کہ ظاہر میں تو عیب سے پاک معلوم ہوتا ہومگر باطن میں سب سے طعن پایا جاتے ہوں ۔
مدرج :۔  اس کو کہتے ہیں کہ حدیث میں کسی راوی کا کلام درج ہوجائے اور یہ گمان ہو کہ یہ کلام 
بھی حدیث ہے یا دو متنوں کو کہ دو سندوں سے مروی ہو ، ان کو ایک سند سے روایت کیاجائے ۔
مودوع :۔  وہ حدیث ہے جو کسی نے خود بناکر نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی طرف یا صحابہ کی طرف منسوب کر دی ہو۔
تمام ہوئے اقسام حدیث ۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular