تنظیم الرشاد ہانگل شریف
صفحۂ اول رسالہ الرشاد تعارف اعلیٰ حضرت ہمارے مقاصد میڈیا کتب خانہ
رابطہ ریڈیو ڈاونلوڈ اردوفونٹ
بسم الرحمن الرحیم
image
السلام علیکم
تمام تعریفیں رب کائنات کے لئے جس نے لفظ کن سے کائنات عالم کی تخلیق کی۔ اور بنی نوع انساں کو "لقدکرمنا بنی ادم "کے تاج کرامت سے سرفرازفرمایا۔اوردرودوسلام کے تحفے پیش ہیں حضورسرورکائنات سے کی مقدس بارگاہ میں۔ جن پہ خداکی ساری خدائی فدا ہے۔ ہمیشہ سے رب کائنات کی مشیت رہی ہے کہ جب بھی معاشرہ میں بگاڑپیداہوتارہا تب ایک مردصالح کو لوگوں کو راہ راست پرلانے کے لئے بھیجا۔ ایسا ہی بگاڑوفساد شہرہانگل میں بھی ہوا تھا جس کے تدارک کے لئے ایک مردصالح حضرت پیرسید مقبول احمدشاہ قادری نے شہرہانگل کو اپنا مسکن بنایااورمعاشرہ سے فسادوفتنہ کا سدباب کیا۔بے شمار قربانیاں دیں اور بے انتہاہ صعوبتوں اورپریشانیوں سے دوچار ہوئے۔مگر استقامت کے ساتھ جوڑے رہے۔آپ نے اصلاح مسلم کے لئے ایک رسالہ الرشاد کے نام سے جاری فرمایا۔ جس کے 34شمارے شائع ہوئے۔ حضرت کے ظاہری حیات سے پردہ فرمانے کے بعد الرشاد کاسلسلہ منقطع ہوگیا۔ ہم اہل ہانگل کی بدقسمتی کہ ہم لوگ آپسی نزاع میں الجھے رہے۔اورتقریباً چالیس گزرجانے کے باوجود بھی ہم نے الرشاد جاری نہیں کرسکے ۔خداکاشکرہے کہ اس جانب کچھ نوجوانوں نے توجہ کی اور الرشاد احیاء کے لئے راضی ہوئے۔ان میں خصوصاًتحریک الرشاد کے صدرواراکین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نے اس کام کے لئے کمربستہ ہوئے۔۔
دوبارہ ضرورتشریف لائیے
0 Comments: