Showing posts with label آیاتِ قرآنی کے انوار. Show all posts
Showing posts with label آیاتِ قرآنی کے انوار. Show all posts
کفار سے قطع تعلق کا حکم

کفار سے قطع تعلق کا حکم

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

وَ مَا کَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰہِیۡمَ لِاَبِیۡہِ اِلَّا عَنۡ مَّوْعِدَۃٍ وَّعَدَہَاۤ اِیَّاہُ ۚ فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَہٗۤ اَنَّہٗ عَدُوٌّ لِّلہِ تَبَرَّاَ مِنْہُ ؕ اِنَّ اِبْرٰہِیۡمَ لَاَوَّاہٌ حَلِیۡمٌ ﴿۱۱۴﴾

ترجمہ کنزالایمان:     اور ابراہیم کا اپنے باپ کی بخشش چاہنا وہ تو نہ تھامگر ایک وعدے کے سبب (۱) جو اس سے کرچکا تھا (۲)پھرجب ابراہيم کو کھل گيا  کہ وہ اللہ کا دشمن ہے(۳) اس سے تنکا توڑ دیا(لا تعلق ہو گيا )(۴) بیشک ابراہيم بہت آہيں کرنے والا متحمل ہے(۵)۔(پ۱۱، التوبۃ:۱۱۴)

تفسير:

    (۱) شان نزول حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنے مشرک ماں باپ کے لئے دعائے مغفرت کر رہا ہے ، آپ نے اسے منع فرمایا ۔ اس نے عرض کیا کہ ابراہیم علیہ السلام نے بھی اپنے مشرک چچا کے لئے بخشش کی دعا کی تھی سَاَسْتَغْفِرُلَکَ رَبِّیْ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے یہ واقعہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں عرض کیا ۔اس پر یہ آیت کریمہ اتری ۔ 
    (۲) یعنی ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والدسے دعا ئے مغفرت کا وعدہ فرمایا تھا اور یہ وعدہ اس کی ممانعت سے پہلے ہوچکا تھا ۔ بعد میں مشرکین کے لئے دعا مغفرت سے منع فرمایا گیا ۔یا ان کے چچا نے ایمان کا وعدہ کیا تو آپ نے دعا کا وعدہ  کیا ۔اس نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا ۔ آپ نے پورا فرمایا ۔
    (۳) يا  اس طرح کہ آپ پر وحی آگئی کہ آزر کا خاتمہ کفر پر ہوگا يا  اس طرح کہ وہ کفر پر فوت ہوگیا۔تو آپ نے اس کے لئے دعائے مغفرت فرمانی بند کردی۔ 
    (۴) اس طرح کہ دعائے مغفرت ترک فرما دی اور دل سے متنفر ہو گئے معلوم ہوا کہ کافر سے نفرت چاہے اگرچہ وہ اپنا قريبی رشتہ دار ہو۔
    (۵) معلوم ہوا کہ ابراہيم عليہ السلام مظہرِ جمال ہيں کہ دشمن پر بھی سختی نہيں فرماتے۔حضرت نوح عليہ السلام اور موسیٰ عليہ السلام مظہرِ جلال ہيں۔
(تفسير نورالعرفان)


برے نام لينے کی ممانعت

برے نام لينے کی ممانعت

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

 وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالْاَلْقَابِ ؕ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوۡقُ بَعْدَ الْاِیۡمَانِ ۚ وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱﴾

ترجمہ کنزالایمان:     اور ايک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو(۱) کيا  ہی بُرا نام ہے مسلمان ہو کر فاسق کہلانا(۲) اور جو توبہ نہ کريں تو وہی ظالم ہيں۔(۳)(پ۲۶، الحجرٰت:۱۱)

تفسير:

    (۱) اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے ايک تو يہ کہ مسلمان کو گدھا، کتا، سور وغيرہ نہ کہو۔ دوسرا يہ کہ جس گنہگار نے اپنے گناہ سے توبہ کر لی ہوپھر اسے اس گناہ کا طعنہ نہ دو ۔تيسرايہ کہ مسلمان کو ايسے لقب سے نہ پکارو جو اسے ناگوار ہو اگرچہ وہ عيب اس ميں موجود ہو۔ او کانے، او ٹينی، او لنگڑے، اندھے کہہ کر نہ پکارو اگرچہ يہ بيماريا ں اس ميں ہوں۔ چوتھا يہ کہ جو لقب نام کی طرح بن گئے ہوں کہ اب اسے تکليف نہ ہوتی ہو تو ان القاب سے پکارنا منع نہيں۔جيسے اعمش اعرج وغيرہ(تفسیرنور العرفان)
    (۲) يعنی ايسی حرکتيں فسق ہيں تم مسلمان ہو کر فاسق کيوں بنتے ہو ان سب حرکتوں سے علیٰحدہ رہو۔
    (۳) اس سے وہ فرقہ عبرت پکڑے جو صحابہ کرام کو گالیاں دینابہترین
عبادت سمجھتا ہے جس کا عقیدہ یہ کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک گالی دینا اسی 80 بر س کی خالص عبادت سے افضل ہے ۔ یہ لوگ اس آیت کے حکم سے ظالم ہیں ۔
(تفسير نورالعرفان)

بری صحبت سے بچنے کا حکم

بری صحبت سے بچنے کا حکم

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

 وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾

ترجمہ کنزالایمان:     اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے(۱) تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(۲)(پ۷، الانعام: ۶۸)

تفسير:

    (۱)یعنی اگر بھول کر تم کفار کے جلسوں میں چلے جاؤ تو یاد آتے ہی وہاں سے ہٹ جاؤ پھر نہ ٹھہرو۔
    (۲)اس سے معلوم ہوا کہ بری صحبت سے بچنا نہایت ضروری ہے۔ برا یار برے سانپ سے بد تر ہے کہ برا سانپ جان لیتاہے اور برا یار ایمان برباد کرتا ہے ۔ 
(تفسیر نور العرفان)

حرمت شراب

حرمت شراب

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

یَسْـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِؕ قُلْ فِیۡہِمَاۤ اِثْمٌ کَبِیۡرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ ۫ وَ اِثْمُہُمَاۤ اَکْبَرُ مِنۡ نَّفْعِہِمَا ؕ

ترجمہ کنزالایمان:     تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہيں(۱) تم فرما دو کہ ان دونوں ميں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنيوی نفع بھی(۲) اور ان کا گناہ انکے نفع سے بڑا ہے(۳)۔(پ۲، البقرۃ:۲۱۹)

تفسير:

    (۱) جوئے کو ميسر اس لئے کہتے ہيں کہ اس ميں ہارنے والے کا مال آسانی سے حاصل ہو جاتا ہے ۔جس چيز ميں مال کا جاناآنا شرطِ غير معلوم پر موقوف ہو تو وہ جوا ہے لہٰذا اس معنی کی معمہ بازی خالص جواہے ۔ اسی طرح سٹہ اور وہ تجارتيں جن ميں مالی ہار جيت ہے سب حرام ہيں ۔ايسے ہی تاش ، شطرنج وغيرہ۔
    (۲) کہ کفار ان کے ذريعے سے کچھ روپيہ کما ليتے ہيں۔ 
    (۳) اس ميں اشارۃً دو مسئلے معلوم ہوئے ايک يہ کہ يہ آيت شراب کے حرام ہونے کے بعد نازل ہوئی ورنہ اسے گناہ نہ کہا جاتا۔دوسرا يہ کہ شراب نوشی کا کبيرہ گناہ ہونا اضافی يعنی نفع سے گناہ زيا دہ ورنہ شراب نوشی و جوا گناہِ صغيرہ ہے جو ہمیشگی سے کبيرہ بن جاتے ہيں۔(تفسير نورالعرفان)

غصہ پينا

غصہ پينا

غصہ پينا

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :

وَالْکٰظِمِیۡنَ الْغَیۡظَ وَالْعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۱۳۴﴾ۚ

ترجمہ کنزالایمان:     اور غصہ پينے والے اور لوگوں سے در گزر کرنے والے (۱)اور نيک لوگ اللہ کے محبوب ہيں(۲)۔(پ۴،  اٰل عمرٰن: ۱۳۴)

تفسير:

    (۱)خيا ل رہے کہ معافی اور درگزر اپنے حقوق ميں کی جاسکتی ہے اللہ عزوجل کے اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے مجرم کو معاف نہيں کيا  جا سکتا ۔مرتد کو قتل کيا  جائے گا اور چور کے ضرور ہاتھ کٹيں گے۔ اس آيت کا یہی مقصد ہے۔
    (۲) فضيل بن عيا ض فرماتے ہيں کہ احسان کے عوض احسان کرنا بدلہ ہے اور برائی کے عوض برائی کرنا مجازات اور سزاہے۔ برائی کے عوض بھلائی کرنا کرم وجود ہے اور بھلائی کے عوض برائی کرنا خباثت ہے ۔ اس آيت ميں کرم و جود کا ذکر ہے انہيں محسن فرمايا  گيا ہے۔(تفسير نورالعرفان)

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular