Showing posts with label hamdiya Shayeri. Show all posts
Showing posts with label hamdiya Shayeri. Show all posts
حمد سیدشکیل دسنوی

حمد سیدشکیل دسنوی


حمد





کمال اس کا ہے حیرت میں ڈالنے والا

وہ ابتدا کی علامت‘  وہ  انتہا کا امیں

وہ دوجہاں کو صفر سے نکالنے والا

وہ ممکنات کا خالق‘ وہ قادرِ مطلق

وہ شب کی کوکھ سے سورج نکالنے والا

یہ سیل وقت کی رفتار تھی کہاں پابند

وہ روز و شب کی ہے زنجیر ڈالنے والا

ڈبویا نیل میں فرعون کو کبھی جس نے

وہی تھا نوح کی کشتی سنبھالنے والا

فنا کو کون بقا کا لباس دیتا ہے

جہاں کو کون ہے سانچے میں ڈھالنے والا

یہ آیتوں میں دلیلوں کا معجزہ سیدؔ

ہے شک کی زد سے یقیں کو نکالنے والا

سید شکیل دسنوی کٹک


حمد سیدشکیل دسنوی

حمد سیدشکیل دسنوی

حمد



کمال اس کا ہے حیرت میں ڈالنے والا
وہ ابتدا کی علامت‘  وہ  انتہا کا امیں
وہ دوجہاں کو صفر سے نکالنے والا
وہ ممکنات کا خالق‘ وہ قادرِ مطلق
وہ شب کی کوکھ سے سورج نکالنے والا
یہ سیل وقت کی رفتار تھی کہاں پابند
وہ روز و شب کی ہے زنجیر ڈالنے والا
ڈبویا نیل میں فرعون کو کبھی جس نے
وہی تھا نوح کی کشتی سنبھالنے والا
فنا کو کون بقا کا لباس دیتا ہے
جہاں کو کون ہے سانچے میں ڈھالنے والا
یہ آیتوں میں دلیلوں کا معجزہ سیدؔ
ہے شک کی زد سے یقیں کو نکالنے والا 
سید شکیل دسنوی کٹک

حمد ظہیرؔغازی پوری

حمد ظہیرؔغازی پوری

حمد






سنگ در بھی ترا شہر جاں بھی ترا
لب پہ اعجاز لفظ و بیاں بھی ترا

مرے احساس کی تازگی بھی تری
خوش یقینی بھی تیری گماں بھی ترا

میرے جذبات کی سرزمیں بھی تری
فکر و اظہار کا آسماں بھی ترا

سب نبات خیال و نظر بھی ترے
حرف شیریں بھی قند زباں بھی ترا

دشت میں دھوپ کی شعلگی بھی تری
برگِ سرسبز کا سائباں بھی ترا

بحر میں کشتی زندگی بھی تری
تیرا پتوار بھی‘ بادباں بھی ترا

حرف و افکار‘ آدابِ فن بھی ترے
نکتہ رس شاعر خوش بیاں بھی ترا





ظہیرؔغازی پوری  ہزاری باغ

حمد صابرفخرالدین یادگیر

حمد صابرفخرالدین یادگیر

حمد




نئے چراغ پرانے چراغ بھی تیرے
جو آرہے ہیں نظر وہ ایاغ بھی تیرے

ہمارے دل کا گلستاں بھی ہے ترا یارب
جو ہیں بہشت بریں میں وہ باغ بھی تیرے

نظر سے تیری نہیں ہے کوئی بھی شیٔ مخفی
قدم قدم پہ ہیں پھیلے سراغ بھی تیرے

جو تنگیاں ہیں وہ میرا نصیب ہیں یارب
تمام وسعتیں سارے فراغ بھی تیرے

مجھے ملی ہیں جو علم وعمل کی سوغاتیں
ہیں ان کے طاق میں روشن چراغ بھی تیرے

صابرفخرالدین یادگیر

حمد ناوکؔ حمزہ پوری بہار

حمد ناوکؔ حمزہ پوری بہار

حمد




ترے خیال سے ہے شوق میں نمو اللہ!
ترے جمال سے ہے فکر سرخ رو اللہ!


ہے تیری دین ریاض سخن کی شادابی
تری عطا سے ہے سر سبز گفتگو اللہ!


ہے عقل دنگ کہ تشبیہ تجھ کو دے کس سے
نہیں ہے چیز کوئی تجھ سی ہو بہو اللہ!


رہا نہ عارفِ حق کوئی خانقاہوں میں
تہی ہے میکدۂ شوق میں سبو اللہ!


ہے عضو عضو بدن اشکِ انفعال سے تر
نگاہ نیچی کمر خم ہے سرفرو اللہ!


ہے تیرے ذکر میں مشغول کائنات تمام
تراہی شہرہ ہے ہر سمت کوبکو اللہ!


ہے واقفِ ادبِ حمد خامۂ ناوکؔ
لکھا ہے اس نے ترا نام باوضو اللہ!


ناوکؔ حمزہ پوری بہار



عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular