کبيرہ نمبر222: نسب کاانکارکرنا کبيرہ نمبر223: جھوٹے نسب کا اقرارکرنا

کبيرہ نمبر222:             نسب کاانکارکرنا
کبيرہ نمبر223:         جھوٹے نسب کا اقرارکرنا

(1)۔۔۔۔۔۔نبی کریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے ارشاد فرمایا:''جس نے اپنے نسب سے بر اء ت اختيار کی يا جس نے غير معروف نسب کا دعوی کيا اس نے کفر کيا اگرچہ تھوڑ اہی الگ ہوا ہو۔''

(المسند للامام احمد ابن حنبل،مسند عبداللہ بن عمر و بن العاص،الحدیث:۷۰۳۹،ج۲،ص۶۷۳)

(2)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدناابو بکر صديق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کريم،رء ُ وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے ارشاد فرمایا:''جس نے غير معروف نسب کا دعوی کيا اس نے اللہ عزوجل کے ساتھ کفرکيا اور جواپنے نسب سے الگ ہواخواہ ا تھوڑا ہی الگ ہواہو اس نے اللہ عزوجل کے ساتھ کفر کيا۔''

( المعجم الاوسط ، الحدیث:۸۵۷۵،ج۶ ، ص ۲۲۱)

(3)۔۔۔۔۔۔رسول اکرم، شفيع مُعظَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اللہ عزوجل کے کچھ بندے ايسے ہيں کہ جن سے وہ قيامت کے دن نہ تو کلام فرمائے گا، نہ انہيں پاک کریگا اور نہ ہی ان پر نظرِ رحمت فرمائے گا بلکہ ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا۔'' عرض کی گئی:''يا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! وہ کون لوگ ہوں گے؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اپنے والدين سے منہ موڑتے ہوئے بيزاری ظاہر کرنے والا، اپنے بيٹے سے براء ت اختيار کرنے والا اور وہ شخص جس پر کسی قوم نے احسان کيا تو وہ اس کے احسان سے انکار کر کے اس سے براء ت اختيار کر بيٹھا۔''


( المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث معاذبن اٌنس الجھنی، الحدیث:۱۵۶۳۶،ج۵،ص۳۱۲)

(4)۔۔۔۔۔۔مسلم شريف کی ايک روايت کے مطابق يہاں پر انعام(یعنی احسان کرنے) سے مراد آزاد کرنا ہے اور وہ روايت يہ ہے:''جو کسی قوم کے معزز لوگوں کی اجازت کے بغير سردار بنا اس پر اللہ عزوجل ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے اور قيامت کے دن نہ اس کا کوئی فرض قبول ہو گا نہ نفل۔''

(صحیح مسلم ،کتاب العتق ، باب تحریم تولی العتیق غیر موالیہ ، الحدیث: ۳۷۹۲ ، ص ۹۳۸)

تنبیہ:

    ان دونوں صحيح احادیثِ مبارکہ اور اس سخت وعيد پر مشتمل ديگر احادیثِ مبارکہ سے ميرے بيان کی تائيد ہوتی ہے اگرچہ ميں نے کسی کو اس بات کی صراحت کرتے ہوئے نہيں پايا کہ يہ دونوں کبيرہ گناہ ہيں۔
   ان دونوں کے عظيم ضر ر، ان پر مرتب ہونے والی برائيوں، مفاسد اور اللہ عزوجل کے ارشاد فرمائے ہوئے احکام ميں تبديلی کے پيش نظر ان کے کبيرہ ہونے ميں تو کوئی شک نہيں کيونکہ بيٹا اگر جھوٹ بولتے ہوئے اپنے نسب کاانکار کردے تو وہ ظاہری احکام کے اعتبار سے اجنبی کی مثل ہو جائے گا اور اجنبی اگر کسی کو اپنا بيٹا کہے تو ظاہراً اس کے لئے بيٹے کے احکام ثابت ہو جائيں گے اور ان صورتوں کے مفاسد اور نقصانات بالکل عياں ہيں، پھر ميں نے علامہ جلال بلقينی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو ديکھا کہ انہوں نے اس کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا ہے کہ جان بوجھ کر غیرکواپناباپ بتائے اوربخاری و مسلم کی اس روايت سے استدلال کياکہ،

(5)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے حالتِ اسلام ميں ايسے شخص کے لئے باپ ہونے کا دعوی کيا جس کے بارے ميں وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہيں اس پر جنت حرام ہے۔''

(صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان حال ایمان۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۱۹،ص۶۹۱)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular